کراچی سمیت ملک بھر کیلئے بجلی 1 روپے 71 پیسے سستی
کراچی میں بجلی کی قیمتوں میں کمی
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) کراچی سمیت ملک بھر کے لئے پٹرولیم لیوی کی مد میں بجلی سستی کردی گئی۔ نیپرا نے بجلی کی قیمت 1 روپے 71 پیسے فی یونٹ کم کرنے کی حکومتی درخواست منظور کرلی۔
یہ بھی پڑھیں: کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں اتوار کے روز بارش اور ژالہ باری کا امکان
نیپرا کی منظوری
ڈان نیوز کے مطابق نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کی جانب سے کراچی سمیت ملک بھر کے لئے پٹرولیم لیوی کی مد میں بجلی سستی کرنے کی منظوری دے دی گئی۔ نیپرا نے بجلی ایک روپے 71 پیسے فی یونٹ سستی کرنے کی حکومتی درخواست منظور کرلی۔ نیپرا نے بجلی سستی کرنے کا فیصلہ وفاقی حکومت کو بھجوادیا۔
یہ بھی پڑھیں: بلیو اکانومی پاکستانی معیشت کیلئے گیم چینجر ثابت ہوگی: وفاقی وزیر خزانہ
اطلاق کا دورانیہ
فیصلے کے مطابق بجلی کی قیمت میں کمی کا اطلاق اپریل سے جون 2025 کے لئے ہوگا۔ بجلی کی قیمت میں کمی کے الیکٹرک سمیت ملک بھر کے صارفین کے لئے ہوگی۔ نیپرا کی جانب سے بھیجے گئے فیصلے میں کہا گیا کہ بجلی کی قیمت میں کمی کا اطلاق لائف لائن صارفین پر نہیں ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: ڈرگ کارٹل کے تربیتی کیمپ میں شوٹرز سے انسانی دل چبھوائے جانے کا انکشاف، ٹریننگ کیسے دی جاتی ہے؟ دل دہلا دینے والے انکشافات
وفاقی حکومت کی درخواست
یاد رہے کہ وفاقی حکومت نے بجلی ایک روپے 71 پیسے فی یونٹ سستی کرنے کی درخواست نیپرا میں جمع کرائی تھی جبکہ نیپرا نے وفاقی حکومت کی درخواست پر 4 اپریل کو سماعت کی تھی۔
یہ بھی پڑھیں: نوازشریف کو پٹھوں میں درد کا سامنا، پنجاب انسٹیٹیوٹ آف نیور و سائنسز پہنچ گئے
پٹرولیم لیوی میں اضافہ
وفاقی حکومت نے گزشتہ ماہ پٹرول اور ہائی سپیڈ ڈیزل پر پٹرولیم لیوی میں 10 روپے فی لٹر اضافہ کیا تھا جبکہ حکومت نے پٹرولیم لیوی کی مد میں بجلی کی قیمت میں کمی کا ریلیف عوام کو پہنچانے کا فیصلہ کیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: ریکوڈک منصوبے میں آئی ایف سی کی کل سرمایہ کاری 700 ملین ڈالر تک پہنچ گئی
سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ
اس سے قبل کراچی سمیت ملک بھر کے صارفین کے لئے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی ایک روپے 90 پیسے فی یونٹ سستی کی گئی تھی۔
وزیراعظم کا اعلان
واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے 3 اپریل کو بجلی کے گھریلو صارفین کے لئے قیمتوں میں 7 روپے 41 پیسے فی یونٹ تک کمی کا اعلان کیا تھا۔ جس کے بعد تمام گھریلو صارفین کے لئے بجلی کا فی یونٹ 38 روپے 37 پیسے فی یونٹ ہوگیا۔ اسی طرح صنعتی صارفین کے لئے 7 روپے 59 پیسے فی یونٹ کمی کا اعلان کیا گیا تھا، جس کے بعد صنعتی صارفین کے لئے بجلی کا فی یونٹ 40 روپے 60 پیسے کا ہوگیا۔








