13 سالہ بچی سے زیادتی کے مجرم قاری کو سزا سنادی گئی

لاہور کی عدالت کا فیصلہ
لاہور (آئی این پی) لاہور کی عدالت نے 13 سالہ بچی سے زیادتی کے 2 مجرموں کو سزا سنا دی۔
یہ بھی پڑھیں: حکومت نے 4300 بھکاریوں کے نام ای سی ایل میں ڈال دیے
سزا کی تفصیلات
سیشن کورٹ لاہور میں ایڈیشنل سیشن جج محمد یاسر عرفات نے 13 سالہ بچی سے زیادتی کے مجرم قاری محمد صالم کو عمر قید اور 12 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی۔ ملزم عرفان کو 15 سال قید اور 10 لاکھ 20 ہزار روپے جرمانے کی سزا دی گئی۔ عدالت نے تمام تر شواہد اور گواہوں کی روشنی میں ملزمان کو سزا کا حکم سنایا۔ ملزمان کے خلاف تھانہ یکی گیٹ میں 2023 میں اینٹی ریپ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج ہوا تھا۔
پراسیکیوشن کے شواہد
پراسیکیوشن کے مطابق ملزمان نے 13 سالہ بچی سے زیادتی کی تھی۔ ملزمان کے خلاف شواہد موجود تھے۔ میڈیکل اور فرانزک رپورٹ مثبت ہے۔ ڈپٹی ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر یاسمین کوثر نے ملزمان کے خلاف شہادتیں پیش کیں۔ ملزم کے خلاف 14 گواہ پیش کئے گئے۔