سونا 10ہزار روپے فی تولہ مہنگا، قیمت ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی
سونے کی قیمت میں اضافہ
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) امریکی ٹیرف کے باعث سونے کی قیمت پاکستان سمیت دنیا بھر میں بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔
یہ بھی پڑھیں: جنگ کے طریقے بدل چکے ہیں، ہمیں خود کو تیار کرنا ہوگا، علماء کرام تعاون جاری رکھیں: وزیر اعلیٰ مریم نواز کی زیر صدارت اجلاس، اہم فیصلے
پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت
صرافہ ڈیلرز ایسوسی ایشن کے مطابق پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت 10 ہزار روپے اضافے سے 3 لاکھ 38 ہزار 800 روپے ہو گئی جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 8573 روپے اضافے سے 2 لاکھ 90 ہزار 466 روپے ہو گئی۔
عالمی بازار میں سونے کی قیمت
دوسری جانب عالمی بازار میں سونے کی قیمت 100 ڈالر اضافے سے 3218 ڈالر فی اونس ہے۔








