عمران خان سے ملاقات کے معاملات دراصل کون دیکھتا ہے؟ شیر افضل مروت نے بھانڈا پھوڑ دیا
پشاور میں سیاسی پیش رفت
پاکستان تحریک انصاف کے سابق رہنما اور رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ عمران سے ملاقات کے معاملات سلمان اکرم راجہ گروپ دیکھتا ہے، گروپ چاہتا ہے وہی لوگ عمران خان سے ملیں جنہیں یہ رسائی دیں۔
یہ بھی پڑھیں: ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ کے 10ویں ایڈیشن کے لیے غیر ملکی کھلاڑیوں کی رجسٹریشن کا عمل شروع
سلمان اکرم راجہ کا کردار
آج نیوز کے مطابق اپنے ایک بیان میں رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے کہا کہ ملاقاتوں کے معاملے پر سلمان اکرم راجہ گروپ گرفت چاہتا ہے، یہ چاہتے ہیں وہی عمران خان سے ملیں جنہیں یہ رسائی دیں کیونکہ یہ نہیں چاہتے کہ عمران خان کے کانوں میں ایسی باتیں پہنچیں جو ان کے خلاف ہوں۔
شیر افضل مروت کی تشویش
شیر افضل مروت کا مزید کہنا تھا کہ سلمان اکرم راجہ آہستہ آہستہ سب کے پتے کاٹ رہے ہیں، مجھے تو اندیشہ ہے کہ پتے کاٹتے کاٹتے یہ عمران خان کو ہی شوکاز جاری نہ کردیں۔








