ہانیہ عامر کی لہنگا چولی میں تصاویر وائرل لیکن اس کی قیمت کیا نکلی ؟ پاکستانی حیران پریشان
ہانیہ عامر کا لہنگا چولی
لاہور (ویب ڈیسک) پاکستان کی معروف اداکارہ ہانیہ عامر کی حسین لہنگا چولی میں دلکش ادائیں ناصرف انکے فینز بلکہ فیشن کے متوالوں کی توجہ بھی بن گئیں۔
یہ بھی پڑھیں: 6اوورز کرکٹ ہنگامہ ٹورنامنٹ 23 ستمبر کو جدہ میں، انٹرنیشنل کھلاڑیوں کی شرکت
اداکارہ کی خوششی اور شوخی
تفصیل کے مطابق اداکارہ نجی زندگی میں بھی بہت خوش طبع اور شوخ مزاج ہے جسکا عملی نمونہ وہ اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر بطور ویڈیو اور تصاویر پیش کرتی رہتی ہیں۔ اداکارہ کے انسٹاگرام اکاؤنٹ انکی حسین تصاویر اور برانڈ شوٹس سے بھی بھرا ہوا ہے جن میں مداح جان چھڑکتے نظر آتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: 35 سال سے بھارت میں مقیم پاکستانی خاتون کو ملک بدری کا حکم
نئی پوسٹ کی جھلک
ہانیہ عامر نے انسٹاگرام پر ایک نئی پوسٹ شیئر کی ہے جس میں وہ حسین لہنگا چولی پہنی دلکش ادائیں دیتی نظر آرہی ہیں۔ ہانیہ عامر ان تمام تصاویر میں اپنی کیوٹنس کا بھی بھرپور مظاہرہ کرتی نظر آئیں لیکن جہاں انکی خوبصورتی اور کیوٹنس تعریفیں سمیٹتی دکھیں، وہیں انکا لباس بھی توجہ کا مرکز بنا۔
یہ بھی پڑھیں: امریکا کا بلوچستان میں ریکوڈک منصوبے پر 1.25 ارب ڈالر سرمایہ کاری کا اعلان
لباس کی تفصیلات
ہانیہ عامر کا پہنا گیا لہنگا چولی بھارتی کلاتھنگ برانڈ ماہیما ماہاجن کا شاہکار ہے جس کا رنگ ’روز‘ جبکہ فیبرک اورگینزا ہے۔ اس حسین لہنگا چولی اور دوپٹے پر فلورل پیٹرن پر دلکش کام بنا ہوا ہے جو ادجوڑے کو سنہرے سمیت دیگر رنگوں کے حسن سے نواز رہا ہے。
لہنگا چولی کی قیمت
آج نیوز کے مطابق اس آنکھوں کو لبھاتے تھری پیس جوڑے کی قیمت ’ماہیما ماہاجن‘ کی آفیشل ویب سائٹ پر دیکھی جاسکتی ہے جو ایک لاکھ پچاس ہزار بھارتی روپے ہے۔ اس قیمت کو پاکستانی کرنسی میں تبدیل کیا جائے تو 4 لاکھ 87 ہزار 482 روپے بنتی ہے جو پاکستان میں ہر کسی کے لیے افورڈیبل نہیں۔








