عامر خان کی گرل فرینڈ کے ہاتھوں میں ہاتھ ڈال کر پہلی بار عوامی مقام پر انٹری

عامر خان اور گوری سپراٹ کی پہلی عوامی تقریب

ممبئی(ڈیلی پاکستان آن لائن) بالی ووڈ کے "مسٹر پرفیکشنسٹ" عامر خان اور ان کی گرل فرینڈ گوری سپراٹ پہلی بار عوامی سطح پر ہاتھوں میں ہاتھ ڈالے شریک ہوئے۔ یہ جوڑا چین کے شہر مکاؤ میں منعقد ہونے والے انٹرنیشنل کامیڈی فیسٹیول میں ایک ساتھ نظر آیا۔ یہ پہلا موقع تھا جب عامر خان اور گوری سپراٹ نے ایک دوسرے کا ہاتھ تھام کر سرِ عام کسی ایونٹ میں شرکت کی۔ کچھ ہفتے قبل ہی عامر خان نے اپنی 60 ویں سالگرہ کے موقع پر گوری سپراٹ کا میڈیا سے باقاعدہ تعارف کرایا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: لوگوں نے خوف کے بت توڑ دئیے ، 24 کو ہر صورت احتجاج ہوگا ، شیخ وقاص اکرم

تقریب میں ملبوسات کا انتخاب

تقریب میں دونوں نے روایتی ملبوسات پہن کر سب کی توجہ اپنی جانب مبذول کرا لی۔ عامر خان نے سیاہ رنگ کا نفیس کُرتا پاجامہ زیب تن کیا ہوا تھا، جس کے ساتھ خوبصورت شال اوڑھی ہوئی تھی۔ دوسری جانب گوری سپراٹ نے سفید رنگ کی خوبصورت پھول دار ساڑھی پہن رکھی تھی۔

موقع پر خوشگوار لمحات

ایونٹ کے دوران عامر خان مسلسل گوری کا ساتھ دیتے رہے اور دونوں نے چینی فوٹوگرافروں کے لیے مسکراتے ہوئے تصاویر بھی بنوائیں۔ اس تقریب میں انہیں چینی اداکاروں شین ٹینگ اور ما لی کے ساتھ خوشگوار لمحات گزارتے دیکھا گیا، جہاں عامر خان نے گوری سپراٹ کا نہایت گرمجوشی سے تعارف کروایا۔

Categories: تفریح

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...