ای سی او سفیروں اور نمائندوں کا ارفع ٹاور میں پنجاب آئی ٹی بورڈ آفس کا دورہ
ای سی او کے رکن ممالک کا لاہور دورہ
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) اقتصادی تعاون تنظیم (ای سی او) کے رکن ممالک کے سفیروں اور مستقل نمائندوں کے وفد نے اپنے لاہور کے دورے کے موقع پر ارفع ٹاور میں پنجاب آئی ٹی بورڈ کا دورہ کیا۔
یہ بھی پڑھیں: لندن میں ٹرین اور ٹیوب کے کرایوں میں بھاری اضافہ کر دیا گیا
پنجاب آئی ٹی بورڈ کا تعارف
پی آئی ٹی بی کے ڈائریکٹر جنرل وقار نعیم قریشی نے وفد کا استقبال کیا اور انہیں پی آئی ٹی بی کے اہم منصوبوں اور اقدامات کے بارے میں تفصیلی پریزنٹیشن دی۔ اس میں پنجاب میں ڈیجیٹلائزیشن اور ٹیکنالوجی کے فروغ میں پی آئی ٹی بی کے کردار کو اجاگر کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: بانی پی ٹی آئی کی کال پر ادارے کریک ڈاؤن کر سکتے ہیں: رانا ثنا اللہ
اہم ڈیجیٹل منصوبے
وقار نعیم قریشی نے ای پے پنجاب، مریم کی دستک، ای خدمت مرکز، سٹارٹ اپس، الیکٹرانک فائل اینڈ آفس آٹومیشن سسٹم اور صحت، قانون و انصاف، تعلیم، سیاحت سمیت دیگر اہم شعبوں میں کیے گئے متعدد ڈیجیٹل اقدامات پر بھی روشنی ڈالی۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی میں چھوٹے بھائی نے غیرت کے نام پر بڑے بھائی کو قتل کردیا
ای سی او سیکرٹری جنرل کا بیان
اس موقع پر ای سی او سیکرٹری جنرل ڈاکٹر اسد مجید خان کا کہنا تھا کہ پی آئی ٹی بی کے اقدامات قابلِ تحسین ہیں اور دیگر رکن ممالک کے لئے عوامی خدمات میں ٹیکنالوجی کے استعمال کی بہترین مثال ہیں۔
تجربات کا تبادلہ
وفد کے شرکا کا کہنا تھا کہ یہ دورہ پی آئی ٹی بی اور ای سی او رکن ممالک کے درمیان انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبے میں ممکنہ تعاون اور تجربات کے تبادلے کے لئے بہت مفید ثابت ہوا ہے۔








