امریکی ارکان کانگریس کی بانی سے ملاقات سے متعلق میرے سامنے کوئی بات نہیں ہوئی:عاطف خان
پی ٹی آئی رہنما عاطف خان کا بیان
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما عاطف خان نے بتایا کہ امریکی ارکان کانگریس کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات یا رہائی سے متعلق میرے سامنے کوئی بات نہیں ہوئی۔
یہ بھی پڑھیں: اداکار ارباز خان نے خوشبو کے ساتھ اپنی طلاق کی تصدیق کر دی
ملاقات کی تفصیلات
روزنامہ جنگ کے مطابق، پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) رہنماوں کی سرکاری تقریب میں امریکی وفد سے ملاقات ہوئی۔ ملاقات کے بعد عاطف خان نے کہا کہ تحریک انصاف کی طرف سے ڈاکٹر امجد اور میں ملاقات میں موجود تھا۔ میرے علم میں یہ بات آئی ہے کہ بیرسٹر گوہر اور عمر ایوب کو بلایا گیا تھا، مجھے نہیں معلوم کہ دونوں رہنماوں کو دعوت ملی یا نہیں۔ ملاقات میں سیاسی جماعتوں کے لوگ اور وفاقی وزراء موجود تھے۔
یہ بھی پڑھیں: خیبرپختونخوا میں فی کلو آٹا 75 روپے سے بڑھ کر 145 روپے تک پہنچ گیا
امریکہ اور پاکستان کے تعلقات پر گفتگو
پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ ایک سرکاری تقریب جہاں کانگریس مین نے گفتگو کی، پاکستان اور امریکا کے دو طرفہ تعلقات پر بات چیت ہوئی۔ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات یا رہائی سے متعلق میرے سامنے کوئی بات نہیں ہوئی۔
انسانی حقوق کا موقف
عاطف خان نے کہا کہ میرے سامنے ایسی کوئی بات نہیں ہوئی کہ کوئی بانی پی ٹی آئی سے ملنا چاہتا ہے، عدالتوں سے ہی انصاف کی توقع ہے۔ بیرون ملک سے کوئی انسانی حقوق کی بات کرتا ہے تو یہ اچھی بات ہے۔








