اگر امریکی وفد کی تقریب کا دعوت نامہ ملتا تو ضرور جاتا، چیئر مین پی ٹی آئی

چیئرمین پی ٹی آئی کی گفتگو
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا ہے کہ امریکی وفد کی تقریب کا دعوت نامہ نہیں ملا اور اگر ملتا تو ضرور جاتا۔ پیر کے روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ اس وقت تحریک انصاف کے کسی سے مذاکرات نہیں ہو رہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستانی خاتون نے چین کے پرسکون دیہی علاقے میں کیوں رہائش اختیار کر لی؟ وجہ جان کر آپ بھی حیران رہ جائیں
امریکی وفد کے ساتھ ملاقات
پی ٹی آئی چیئرمین کا کہنا تھا کہ امریکی وفد کے ساتھ ملاقات کے حوالے سے میرے ساتھ کسی قسم کا رابطہ نہیں کیا گیا اور نہ ہی کوئی دعوت نامہ ملا ہے۔ تاہم اگر ملتا تو ملاقات کے لیے ضرور جاتا۔
بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے حوالے سے کمیٹی
بیرسٹر گوہر نے مزید بتایا کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے لیے ایک کمیٹی بنائی گئی ہے۔ ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ صرف وہ لوگ جو لسٹ میں شامل ہیں، اڈیالہ جیل ملاقات کے لیے جائیں گے۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ ملکی مفادات پر اتفاق ہونا چاہیے اور اگر دوست ممالک کے سربراہان یا وفود آئیں تو ہمیں ان کا ساتھ دینا چاہیے۔