وزیراعلیٰ پنجاب کا کرپشن زیرو مشن

مریم نواز کی سیاسی حیثیت
مریم نواز ناصرف ایک باصلاحیت سیاسی لیڈر ہیں بلکہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر اور وزیراعلیٰ پنجاب کی حیثیت سے پاکستانی سیاست میں ایک مؤثر اور متحرک شخصیت بن کر ابھری ہیں۔ اُن کی گورننس کا انداز خاص طور پر پنجاب میں عوامی خدمت، تیز فیصلے، اور جدید طرزِ حکمرانی کی علامت بنتا جا رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ناپسندیدہ قرار دیے گئے بھارتی سفارتی حکام لاہور روانہ، واہگہ سے آج بھارت واپسی
صحت اور تعلیم میں اصلاحات
مریم نواز نے صحت کے شعبے میں اقدامات کیے گئے، پنجاب کے اسپتالوں میں اپ گریڈیشن، مفت ادویات کی فراہمی، موبائل ہیلتھ یونٹس کی شروعات، جبکہ تعلیم میں اصلاحات سرکاری اسکولوں میں جدید سہولیات، اساتذہ کی بھرتی میرٹ پر اور اسکولوں میں بچیوں کی حاضری بڑھانے کے اقدامات کیے ہیں۔ ڈیجیٹل گورننس اور شفافیت کا آغاز، ڈیجیٹل شکایات پورٹل، خدمت مراکز کی بہتری، خواتین کے لیے پالیسیز اور ویمن امپاورمنٹ پروگرامز شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: جسٹس ڈوگر کا لاہور ہائیکورٹ میں سینیارٹی لسٹ میں 15واں نمبر تھا، اسلام آباد ہائیکورٹ میں سینیارٹی کیسے اور کس اصول کے تحت دی گئی،جسٹس نعیم اختر افغان
گڈ گورننس کا وژن
مریم نواز کی گڈ گورننس ایک نئی سوچ اور جدید قیادت کی علامت بن کر ابھری ہے۔ وہ ایک ایسے پنجاب کا وژن پیش کر رہی ہیں جہاں خدمت، میرٹ، اور شفافیت ترجیح ہو۔ اگر وہ اپنے اقدامات کو مستقل مزاجی سے جاری رکھتی ہیں، تو یہ طرزِ حکمرانی پاکستان کے دیگر صوبوں کے لیے بھی ایک مثالی ماڈل بن سکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: 28 مئی 1998ء سے شروع ہونے والا سفر دنیا کو 10 مئی 2025ء کو سمجھ آیا: وزیر تعلیم پنجاب
اصلاحات کا عمل
پنجاب حکومت نے صوبے کے مختلف سرکاری محکموں میں اصلاحات کا عمل تیز کر دیا ہے، جن میں محکمہ کوآپریٹو سر فہرست ہے۔ سیکرٹری ڈاکٹر احمد جاوید قاضی کی سربراہی میں کرپشن کے خاتمے، سروس ڈیلیوری کی بہتری اور عوامی اعتماد کی بحالی کے لیے جامع اقدامات کیے جا رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: امریکا نے ایران پر نئی پابندیاں عائد کرنے کا اعلان کر دیا
کرپشن کے خلاف جنگ
وزیراعلیٰ پنجاب نے واضح کیا ہے کہ کرپشن برداشت نہیں کی جائے گی اور بدعنوان عناصر کے خلاف سخت کارروائی ہو گی۔ سیکرٹری کو آپریٹو نے پنجاب کی تمام کوآپریٹو سوسائٹیوں کا ریکارڈ آن لائن کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جس سے شفافیت میں اضافہ اور عوامی تحفظ کو یقینی بنایا جا سکے گا۔
یہ بھی پڑھیں: واہگہ بارڈر پاکستانی شہریوں کے لیے کھلا رہے گا، دفتر خارجہ کی بھارتی میڈیا رپورٹس کی تردید، وضاحت آگئی
شفاف معاشرے کی ضرورت
کرپشن اور بدعنوانی کسی بھی معاشرے کی ترقی میں سب سے بڑی رکاوٹ ہیں۔ نیک، شفاف اور ایماندار قوم ہی ایک مضبوط، خوددار اور ترقی یافتہ پاکستان کی ضمانت ہے۔
خلاصہ
ہر حکومت کو چیلنجز کا سامنا ہوتا ہے۔ مریم نواز کا طرزِ حکمرانی ایک ایسی سمت بڑھ رہا ہے جہاں ہم شفاف، انصاف پر مبنی اور جدید پنجاب کا خواب حقیقت بنتا دیکھ سکتے ہیں۔
نوٹ: یہ مصنف کا ذاتی نقطہ نظر ہے جس سے ادارے کا متفق ہونا ضروری نہیں۔