ضمنی الیکشن کے باعث 17 اپریل کو عام تعطیل کا اعلان
کراچی میں عام تعطیل کا اعلان
سندھ حکومت نے ضمنی الیکشن کے باعث 17 اپریل کو ضلع عمر کوٹ میں عام تعطیل کا اعلان کر دیا۔
یہ بھی پڑھیں: ڈیرہ غازی خان میں دھی رانی پروگرام کے تحت 118 مستحق جوڑوں کی اجتماعی شادی
ضمنی الیکشن کی تفصیلات
نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 213 عمر کوٹ میں ضمنی الیکشن کے باعث عام تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے۔ اس حوالے سے نوٹی فکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: معروف گلوکارہ نے میوزک انڈسٹری کو خیرباد کہہ دیا
نواب یوسف تالپور کا انتقال
یاد رہے کہ نواب یوسف تالپور 2024ء کے عام انتخابات میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 213 ضلع عمر کوٹ سے رکنِ قومی اسمبلی منتخب ہوئے تھے جن کا رواں سال فروری میں انتقال ہو گیا تھا۔
خالی نشست کا ضمنی انتخاب
نواب یوسف تالپور کے انتقال کے بعد یہ نشست خالی ہو گئی تھی جس پر 17 اپریل کو ضمنی انتخاب ہو گا۔








