شاہ رخ سے متعلق بیان پر ٹرولنگ کرنے والوں کیلئے ٹک ٹاکر ربیکا خان کا ردعمل بھی آگیا
معروف پاکستانی ٹک ٹاکر کا جواب
کراچی (آئی این پی) معروف پاکستانی ٹک ٹاکر ربیکا خان نے والد سے متعلق اپنے بیان پر ٹرولنگ کرنے والوں کو منہ توڑ جواب دے دیا۔
یہ بھی پڑھیں: سیلاب سے 31 لاکھ افراد بے گھر ہوئے، اگلے 200 دن میں مربوط اقدامات کرنے کا فیصلہ
انسٹاگرام پر شیر کردہ یادگار تصاویر
حال ہی میں ربیکا خان نے اپنی تازہ انسٹاگرام پوسٹ میں شاہ رخ خان سمیت بالی وڈ کے نامور فنکاروں کے ساتھ اپنے والد کی یادگار تصاویر شیئر کردیں۔ ان تصاویر میں ربیکا خان کے والد کو بالی وڈ اداکار شاہ رخ خان، سنجے دت، جونی لیور، نیہا دھوپیا اور ٹیلی ویژن اداکار اصغر خان، اداکارہ سارہ خان اور پارل چوہان کے ساتھ دیکھا جا سکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: جیف بیزوس اور لورین کی پُرتعیش شادی ، تقریب کی خاص ڈشز میں کیا کیا شامل
والد اور بہن بھائیوں کے ساتھ ملاقاتیں
علاوہ ازیں ان میں سے کئی تصاویر میں ربیکا خان اور انکے بہن بھائیوں کو بھی والد کاشف خان کے ہمراہ بالی وڈ اداکاروں سے ملاقات کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔
صارفین کی تعریف
کمنٹ سیکشن میں سوشل میڈیا صارفین نے نہ صرف ان تصاویر کو سراہا بلکہ انہیں ان ٹرولرز کیلئے کرارا جواب قرار دیا جو ربیکا خان کے بیان کو جھوٹ سمجھ رہے تھے۔








