اختر مینگل نے لکپاس دھرنا ختم کرنے کا اعلان کر دیا
دھرنے کا اختتام
پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن) بی این پی نے مستونگ لکپاس پر 20 روز سے جاری دھرنا ختم کرنے کا اعلان کردیا۔
یہ بھی پڑھیں: امریکا نے ایران کی جانب بڑی فورس روانہ کردی، جنگی بحری جہاز اور طیارے شامل
سردار اختر مینگل کا بیان
نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق بلوچستان نیشنل پارٹی (مینگل) کے سربراہ سردار اختر مینگل نے دھرنے کے خاتمے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ہم پرامن جدوجہد پر یقین رکھتے ہیں۔ ہم نے دھرنا ختم کیا لیکن تحریک جاری رہے گی۔ آج سے عوامی رابطہ مہم کا آغاز کررہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ پنجاب کا صوبے میں نئے ہسپتالوں کی جلد تکمیل کا حکم
عوامی احتجاج کا آغاز
انہوں نے کہا کہ بی این پی اب اپنے جلسوں اور عوامی احتجاج کا آغاز کررہی ہے۔ اس سلسلے میں پہلے مستونگ، خضدار، قلات، سوراب میں جلسے منعقد کیے جائیں گے۔ اس کے بعد دوسرا مرحلہ شروع ہوگا، جس میں تربت، مکران اور گوادر کے علاقوں میں احتجاجی جلسے منعقد کیے جائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: ون ڈے رینکنگ، ڈیرل مچل نے ویرات کوہلی سے پہلی پوزیشن چھین لی
مہم کے تیسرے مرحلے کی تفصیلات
اختر مینگل کا کہنا تھا کہ مہم کے تیسرے مرحلے میں نصیر آباد، جعفر آباد، ڈیرہ مراد جمالی و دیگر علاقوں میں جلسے ہوں گے۔
سابق چیئرمین سینیٹ کا شکریہ
دوسری جانب سابق چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے سردار اختر مینگل سے ٹیلیفونک رابط کیا اور دھرنا ختم کرنے پر ان کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ دھرنے کو پرامن طریقے سے ختم کرنا بہترین فیصلہ ہے۔








