وائی یو ایم گروپ کے سی ای او نثار چوہدری کی سالگرہ، معروف شخصیات کی بھرپور شرکت
سالگرہ کی تقریب
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) معروف کاروباری شخصیت اور وائی یو ایم گروپ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر نثار چوہدری کی سالگرہ کے موقع پر ایک پروقار تقریب کا اہتمام کیا گیا، جس میں ممتاز شخصیات نے شرکت کی۔
یہ بھی پڑھیں: الیکشن کمیشن کا فیصلہ؛ کس جماعت کی کتنی مخصوص نشستیں بحال ہوئیں؟
شرکاء کی فہرست
تقریب میں سینئر صحافی و تجزیہ نگار مجیب الرحمان شامی، کوتھم کالج پاکستان کے چیئرمین احمد شفیق، چیزیس پاکستان کے چیئرمین عمران اعجاز، کرنل مبشر اور شاہد قادر سمیت دیگر مہمان شریک ہوئے۔
یہ بھی پڑھیں: اوگرا کا پیٹرولیم مصنوعات کی ذخیرہ اندوزی کے خلاف سخت کارروائی کا فیصلہ
خراج تحسین
تقریب کے دوران مہمانوں نے نثار چوہدری کو پھول پیش کیے اور ان کی ہوٹل مینجمنٹ انڈسٹری میں خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ شرکاء نے نثار چوہدری کی کاروباری بصیرت، سماجی خدمات اور نوجوانوں کو روزگار کے مواقع فراہم کرنے میں ان کے کردار کو سراہا۔
یہ بھی پڑھیں: کوہستان کرپشن سکینڈل، نیب کی بڑی کارروائی ، 25 ارب کے اثاثے ضبط، کنٹریکٹر گرفتار، اہم شخصیات سے ڈیلز کا انکشاف
سینئر شخصیات کی آراء
کوتھم کالج کے چیئرمین احمد شفیق نے اپنے خطاب میں کہا کہ نثار چوہدری نے پاکستان میں ہوٹلنگ اور فوڈ انڈسٹری کے معیار کو بلند کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ سینئر صحافی مجیب الرحمان شامی نے بھی ان کی پیشہ ورانہ خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ نثار چوہدری جیسے افراد ملک کا سرمایہ ہیں۔
اختمام
تقریب خوشگوار ماحول میں اختتام پذیر ہوئی جہاں مہمانوں نے نثار چوہدری کی درازی عمر اور مزید کامیابیوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔








