سولر پینلز، یو پی ایس اور سولر بیٹریوں کی قیمتوں میں بڑی کمی
پاکستان میں سولر پینلز کی قیمتوں میں کمی
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان میں سولر پینلز، یو پی ایس اور سولر بیٹریوں کی قیمتوں میں اپریل 2025 کے دوران نمایاں کمی دیکھی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پہلے آسٹریلیا اور پھر افریقہ، کپتان محمد رضوان نے اہم اعزاز حاصل کرلیا
لیتھیئم بیٹری کی قیمت میں کمی
نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق مارکیٹ ذرائع کے مطابق لیتھیئم بیٹری کی قیمت میں 20 ہزار روپے کی نمایاں کمی دیکھی گئی، مذکورہ بیٹری کی سابقہ قیمت 4 لاکھ روپے تھی جو کے اب کم ہوکر 3 لاکھ 80 ہزار روپے ہوگئی۔
یہ بھی پڑھیں: بھارتی طیارہ کیوں گرا؟ماہرین نے مختلف خدشات کا اظہار کر دیا
ٹیوبولر بیٹری کی نئی قیمتیں
رپورٹ کے مطابق ٹیوبولر بیٹری بھی 15 ہزار روپے سستی ہوگئی، مذکورہ بیٹری 70 ہزار روپے سے کم ہوکر 55 ہزار روپے تک آگئی۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ مریم نواز کی ایف آئی ایچ نیشنز کپ میں پاکستانی ٹیم کے فائنل میں پہنچنے پر مبارکباد
سولر پینلز کی قیمتیں
دوسری جانب سولر پینلز کی قیمت 28 روپے فی واٹ تک پہنچ گئی ہے، جو گزشتہ ماہ کی نسبت نمایاں کمی ہے۔ اس کمی کو ماہرین درآمدات میں اضافے اور حکومتی پالیسیوں کا نتیجہ قرار دے رہے ہیں۔
مقامی صنعت کا فروغ
وفاقی وزیر اویس لغاری کے مطابق پاکستان نے گزشتہ سال 8,000 میگاواٹ کے سولر پینلز درآمد کیے۔ اب مقامی سطح پر سولر انورٹر اور دیگر اشیاء کی تیاری کے پلانٹس لگانے کی منصوبہ بندی ہو رہی ہے، جس سے مقامی صنعت کو فروغ ملے گا۔








