80 سالہ مصری شخص نے 79 سالہ خاتون سے محبت کے بعد شادی کر لی
مصر میں شادی کی ایک منفرد کہانی
قاہرہ(آئی این پی) مصر میں ایک 80 سالہ شخص نے 79 سالہ خاتون سے محبت کے بعد شادی کرلی۔ عرب میڈیا رپورٹ کے مطابق دولہا یوسف کی عمر 80 سال جبکہ دلہن نادیہ کی عمر 79 سال ہے، جوڑے کی عمروں کا انکشاف ان کے برتھ سرٹیفکیٹ پر درج عمر سے کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور ہائی کورٹ؛ تہرے قتل کے مجرم کی 3 بار سزائے موت کالعدم قرار، بری کرنے کا حکم
نادیہ کا پس منظر
رپورٹ کے مطابق دلہن نادیہ تیراکی کے پیشے سے منسلک ہیں، جو جوان دنوں مصری ماسٹرز سوئمنگ چیمپئن شپ کا بھی حصہ رہ چکی ہیں۔ نادیہ نے حال ہی میں اپنے قریبی دوست یوسف سے شادی کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سرکاری حج سکیم کے تحت ملک بھر میں 91 ہزار 300 درخواستیں جمع
سوشل میڈیا پر جوڑے کی محبت
نادیہ اور یوسف کی کہانی اس وقت سوشل میڈیا پر جنگل میں آگ کی طرح پھیلی جب نادیہ کے داماد کریم کی جانب سے عمر رسیدہ جوڑے کی شادی کی خوبصورت تصویر سوشل میڈیا پر پوسٹ کی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: ایران پر امریکی حملہ، ٹرمپ نے کانگریس کو خط لکھ دیا
داماد کریم کی محبت بھری پوسٹ
داماد کریم نے اپنی شادی کی تصویر کے ساتھ ایک خوبصورت پوسٹ بھی شیئر کی جس میں درج تھا: "میں آج تک جتنی بھی شادیوں میں شریک ہوا، یہ شادی ان میں سب سے زیادہ ہنگامہ خیز تھی۔" کریم کی پوسٹ میں یہ انکشاف بھی کیا گیا کہ نیا جوڑا اپنا ہنی مون منائے گا اور اس کے بعد ماسٹر تھیسز اور ایتھلیٹک چیمپئن شپ مکمل کرے گا۔
نادیہ کا فلسفہ
رپورٹ کے مطابق دلہن نادیہ کا کہنا ہے کہ "عمر پیدائشی سرٹیفکیٹ پر لکھے گئے نمبر سے زیادہ کچھ نہیں، جوانی دل میں ہوتی ہے۔ جب تک انسان کا دل دھڑکتا ہے، اسے اپنی زندگی کا ہر لمحہ جینا چاہیے اور اپنے خوابوں کی تعبیریں تلاش کرتے رہنا چاہیے۔"








