موٹروے پر دوران ڈرائیونگ رقم گننے والا بس ڈرائیور گرفتار، ایف آئی آر درج

گرفتاری کا واقعہ
لاہور(آئی این پی) موٹروے ایم 2 سیال موڑ پر دوران ڈرائیونگ کرنسی نوٹ گننے والے بس ڈرائیور کو گرفتار کرلیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: صدر مملکت آصف زرداری کا مختلف شعبوں میں چینی سرمایہ کاری بڑھانے پر زور
واقعے کی تفصیلات
ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق بس چلاتے ہوئے خطرناک اسٹنٹ کرنے والے ڈرائیور کے خلاف ایف آئی آر درج کر لی گئی۔ سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں بس ڈرائیور نوٹ گن رہا تھا۔
قانونی کارروائی
لاپروائی سے ڈرائیونگ کرنے والے ڈرائیور پر تھانہ لکسیاں میں ایف آئی آر درج کر لی گئی جس کے مطابق بس ڈرائیور کا خطرناک عمل روڈ یوزر کے لیے نہایت خطرناک ہو سکتا تھا۔ ترجمان کے مطابق محفوظ شاہرات اور محفوظ سفر موٹروے پولیس کی اولین ترجیح ہے۔