بانی پی ٹی آئی کی بہنوں کے ساتھ جو ہو رہا ہے وہ سیاست کے لیے اچھا نہیں: زرتاج گل
گوجرانوالہ میں زرتاج گل کی گفتگو
گوجرانوالہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان تحریکِ انصاف کی رہنما زرتاج گل نے کہا ہے کہ جو ہمارے ساتھ ہو رہا ہے، اگر کسی اور کے ساتھ ہوتا تو وہ بھاگ جاتا۔ بانی پی ٹی آئی کی بہنوں کے ساتھ جو کچھ ہو رہا ہے، وہ سیاست کے لیے اچھا نہیں۔
یہ بھی پڑھیں: لوگوں کو پیسہ بینک میں رکھنے کے بجائے سٹاک مارکیٹ میں لگانا چاہیے، سپریم کورٹ
پی ٹی آئی کی قیادت اور کارکنان کی مشکلات
گوجرانوالہ کی اے ٹی سی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی قیادت اور ورکرز کے ساتھ ہر جگہ جبر اور فسطائیت ہو رہی ہے۔ ہم میں سے ہر شخص ہر وقت بانی کے ساتھ کھڑے ہونے کی قیمت چکا رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ویڈیو: پہلے پاکستانی جو چار شادیاں کرتا ہے، جن کی چاروں بیویاں ایک ساتھ رہتی ہیں
زرتاج گل کا بیان
"جنگ" کے مطابق رکن قومی اسمبلی زرتاج گل نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی بہنوں کے ساتھ جو ہو رہا ہے، وہ پاکستان اور سیاست کے لیے اچھا نہیں۔ ہمیں کسی سے حب الوطنی کا سرٹیفکیٹ لینے کی ضرورت نہیں ہے۔ ہمیں چار پانچ گھنٹے محصور رکھا گیا، عمر ایوب کی طبعیت خراب ہو گئی۔
پاکستان کی تاریخ کا نیا باب
زرتاج گل کا مزید کہنا تھا کہ جب بانیٔ پی ٹی آئی باہر آئیں گے تو یہ پاکستان کی تاریخ میں ایک نیا باب ہوگا۔








