ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (ہفتے) کا دن کیسا رہے گا ؟
برج حمل ، سیارہ مریخ ، 21 مارچ سے 20 اپریل
ابھی تک آپ اپنے معاملات کو چیک کرنے میں ناکام ہیں اور گڑبڑ بھی آپ کی وجہ سے ہے جب تک ان کی اصلاح نہیں ہو گی صورتحال بھی نہیں بدلے گی آج محتاط انداز سے چلیں۔
یہ بھی پڑھیں: میانوالی: سی ٹی ڈی کا چھاپہ، 6 دہشت گرد اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک
برج ثور ، سیارہ زہرہ ، 21 اپریل سے 20 مئی
شاید موجودہ جگہ کی تبدیلی یا پراپرٹی کے حوالے سے کوئی خبر ملے آج کا دن اہم ہے ہر معاملے پر نظر رکھیں اور غصہ کرنے کے بجائے حکمت عملی سے فیصلے کرنے کی اشد ضرورت ہے۔
یہ بھی پڑھیں: انگلش بورڈ کے لیگز کھیلنے پر پابندی کے فیصلے پر کھلاڑیوں کا ردعمل سامنے آگیا
برج جوزہ ، سیارہ عطارد ، 21 مئی سے 20 جون
آپ چاہ کر بھی اب اپنی پوزیشن برقرار نہیں رہ سکتے۔ پرانے سلسلے خودبخود ختم ہو جائیں گے۔ اگر ضد کر کے بیٹھے رہے تو بڑے نقصان کا سامنا کرنے کے لئے بھی تیار ہو جائیں۔
یہ بھی پڑھیں: فتنہ الہندوستان کے خلاف آپریشنز قومی سلامتی کے لیے ناگزیر ہیں، صدر مملکت
برج سرطان ، سیارہ چاند ، 21 جون سے 20 جولائی
جو شخص وجہ تنگی بنا ہوا تھا وہ زندگی سے نکل جائے گا آپ کو اب خود بھی اپنی راہیں الگ کرنی ہوں گی صرف اپنے اور اپنے گھر والوں کے بارے میں غور و فکر کریں تو بہتر ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی میں واٹر ٹینکر نے ایک اور موٹر سائیکل سوار کی جان لے لی
برج اسد ، سیارہ شمس ، 21 جولائی سے 21 اگست
جلد بازی نہ کریں اس سے آپ کا بنا بنایا کام بگڑ سکتا ہے اور آپ کو مالی نقصان بھی ہو سکتا ہے آپ غلط سمت سفر کر رہے ہیں اگر بات سمجھ میں نہیں آ رہی تو استخارہ کر لیں۔
یہ بھی پڑھیں: پاک فضائیہ نے عالمی سطح پر ملک کا نام روشن کیا،صدر مملکت کارائل انٹرنیشنل ایئر ٹیٹو شو میں ایوارڈ جیتنے پرخصوصی پیغام
برج سنبلہ ، سیارہ عطارد ، 22 اگست سے 22 ستمبر
آجکل مت کسی پر بھروسہ کریں سب مطلب پرست ہو رہے ہیں اور آپ کو اپنے مقاصد کے لئے استعمال کرتے ہیں خیال کریں ان دنوں خاموشی سے صرف اپنے روز گار پر توجہ دیں۔
یہ بھی پڑھیں: بلوچستان ہائیکورٹ کے چیف جسٹس کس طرح بنے تھے ؟ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے فل کورٹ ریفرنس میں واقعہ سنا دیا
برج میزان ، سیارہ زہرہ ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر
مسلسل بحکم اللہ بہتری کا سامنا ہے اس لئے پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے اللہ نے چاہا تو آج آپ کو کسی نہ کسی حوالے سے اچھی خبریں ملیں گی اور ضرورت بھی پوری ہو گی۔
یہ بھی پڑھیں: زلمی وومن کرکٹ لیگ میں ڈی آئی خان رائلز کی بری کارکردگی کی ممکنہ وجہ سامنے آ گئی
برج عقرب ، سیارہ مریخ ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر
روزگار کے حوالے سے مسلسل بہتری کا سامنا ہے آپ اس اچھے وقت سے فائدہ اٹھا لیں اور خوب محنت کرنے کے لئے تیار ہو جائیں جن لوگوں نے وقت ضائع کیا وہ بہت پچھتاویں گے۔
یہ بھی پڑھیں: بقر عید : قصائی کو کتنی اجرت دینی ہے ؟میٹ مرچنٹس ایسوسی ایشن نے ریٹ لسٹ جاری کر دی
برج قوس ، سیارہ مشتری ، 23 نومبر سے 20 دسمبر
جو لوگ اپنے مقاصد کی حصول کے حوالے سے پریشان ہیں وہ اب قدرتی مدد ہوتی دیکھیں گے۔ ستاروں کی چال بدل رہی ہے اللہ نے چاہا تو آنے والے دنوں میں آسانیاں ہی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: راولپنڈی انسٹیٹیوٹ آف یورولوجی میں فعال ہونے والا گردوں کا ڈائلسز سینٹر مریضوں کے لیے کسی نعمت سے کم نہیں : حنیف عباسی
برج جدی ، سیارہ زحل ، 21 دسمبر سے 19 جنوری
گھبرانے اور پریشان ہونے کی بالکل بھی ضرورت نہیں ہے ان دنوں جس بھی مشکل میں کیوں نہ ہوں اس سے نکل جائیں گے اور آپ کی ایک پرانی خواہش بھی پوری ہو سکتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: امید ہے پاک بھارت جنگ بندی برقرار رہے گی: امریکا
برج دلو ، سیارہ زحل ، 20 جنوری سے 18 فروری
جو لوگ بیمار ہیں وہ توبہ کریں اور صدقہ دیں اس وقت آپ کی جانب سے کوئی مسئلہ ہے جو وجہ پریشانی بنا ہوا ہے ورنہ زائچہ تو صورتحال کو تقریباً ٹھیک ہی بتا رہا ہے توجہ دیں۔
برج حوت ، سیارہ مشتری ، 19 فروری سے 20 مارچ
ذمہ داریوں سے مت بھاگیں آپ خوش قسمت ہیں جو اللہ نے کسی مقصد کے لئے آپ کو منتخب کیا ہے۔ آپ کو خوشی سے اس کو اپنے سر لے لینا چاہئے آج صورتحال پر نظر ضرور رکھیں۔








