بابراعظم نے کراچی کنگز کو کیوں چھوڑا ؟ بڑا دعویٰ سامنے آ گیا
راشد لطیف کا انکشاف
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) قومی ٹیم کے سابق کپتان راشد لطیف نے بابراعظم کے کراچی کنگز چھوڑنے کی وجہ سے پردہ اٹھادیا۔
یہ بھی پڑھیں: مشرق وسطی میں کشیدگی، وزیراعظم شہباز شریف سے ترکیہ اور مصری وزرائے خارجہ کی ملاقات
فرنچائز کی جانب سے فیصلہ
سابق کپتان و وکٹ کیپر بیٹر راشد لطیف نے مقامی یوٹیوب چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے انکشاف کیا کہ فرنچائز نے 2022 ٹی20 ورلڈکپ کے بعد ہی بابراعظم کو ریلیز کرنے کا فیصلہ کرلیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ سال 2022 ٹی20 ورلڈکپ میں جب گرین شرٹس نے بابراعظم کی قیادت میں سیمی فائنل میں جگہ بنائی تو فرنچائز نے دوبارہ رابطہ کیا۔ راشد لطیف نے کہا کہ کراچی کنگز کی فرنچائز میں ایک صاحب کی وجہ سے بابر نے دوری اختیار کرنے کا فیصلہ کیا اور لکھ کر آگاہ کیا تھا کہ وہ مزید فرنچائز کا حصہ نہیں بنے گا۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان اور سعودی عرب کا معاہدہ بظاہر ماضی کے دفاعی معاہدوں کی ہی توسیع دکھائی دیتا ہے، تجزیہ کار فاران جعفری
پی ایس ایل میں وائلڈ کارڈ کا استعمال
سابق کپتان نے مزید کہا کہ کراچی کنگز نے پی ایس ایل میں اسی سال وائلڈ کارڈ کا استعمال صائم ایوب کیلئے بھی نہیں کیا تھا حالانکہ وہ اُسے منتخب کرسکتے تھے جبکہ ڈومیسٹک کا وہ بہترین پرفارمر تھا اور کوئٹہ نے اُسے ریلیز کیا۔
یہ بھی پڑھیں: کوہاٹ؛ مکان کی چھت گرنے سے 2 خواتین جاں بحق
کراچی کنگز کے اونر کا بیان
قبل ازیں گزشتہ دنوں کراچی کنگز کے اونر سلمان اقبال نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ فرنچائز بابراعظم کو نمبر 3 کھلانا چاہتی تھی، جس پر اختلاف ہوا۔ بابراعظم اگر اس پوزیشن پر کھیلنے کو تیار ہوجاتے تو وہ آج بھی کراچی کنگز کے اسکواڈ کا حصہ ہوتے۔
یہ بھی پڑھیں: نواک جوکووچ کا پروفیشنل ٹینس پلیئرز ایسوسی ایشن سے الگ ہونے کا اعلان
بابراعظم کا اوپننگ میں شوق
یاد رہے کہ بابراعظم ملک اور فرنچائز دونوں کیلئے ٹی20 کرکٹ میں بطور اوپنر ہی کھیلنے میں دلچسپی رکھتے ہیں۔ پی ایس ایل میں انہوں نے 76 اننگز میں اوپننگ کی، اس دوران 47.01 کی اوسط اور 129.13 کے اسٹرائیک ریٹ سے 3103 رنز بنائے۔
یہ بھی پڑھیں: مولانا فضل الرحمان کا پیغام اڈیالہ جیل میں قید بانی پی ٹی آئی تک پہنچ گیا
پی ایس ایل 2023 کی ٹریڈ
پی ایس ایل 2023 سے قبل ٹیم نے اپنے مارکی پلیئر بابراعظم کی ٹریڈ کی تھی، وہ پشاور زلمی میں بطور کپتان چلے گئے تھے۔
بابراعظم کی ابتدائی کارکردگی
دوسری جانب پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 10ویں ایڈیشن میں بابراعظم نے اپنے ابتدائی دو میچز میں محض صفر اور رن بنایا جبکہ ان کی ٹیم کو دونوں میچز میں شکست کا منہ دیکھنا پڑا ہے۔








