پیپلز پارٹی بجٹ سے پہلے کینالز کا منصوبہ مسترد کروائے گی، وزیراعلیٰ سندھ
وزیراعلیٰ سندھ کا بجٹ سے پہلے دریائے سندھ منصوبے پر ردعمل
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) بجٹ سے پہلے دریائے سندھ سے نہریں نکالنے کا منصوبہ مسترد کروائے گی۔
یہ بھی پڑھیں: احمد پور شرقیہ؛ وین میں گیس لیکج کے باعث آگ بھڑک اٹھی، ایک طالبہ جاں بحق، 9 زخمی
چیئرمین پیپلز پارٹی کی حمایت
ڈان نیوز کے مطابق بھان سعید آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری اور صدر آصف زرداری کبھی بھی سندھ دشمن کینالز منصوبے کو آگے بڑھنے نہیں دیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: کینیڈا کا بڑا اعلان: 13 ممالک کے شہریوں کے لئے ویزا کی شرط ختم
کینالز پر سروے اور احتجاج کا حق
وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ منصوبے پر سروے کروایا گیا ہے اور اس پر کام بند ہوچکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کینالز کے مسئلے پر احتجاج کرنا سب کا حق ہے، سندھ حکومت احتجاج کو نہیں روکے گی۔
یہ بھی پڑھیں: آپریشن بنیان المرصوص کی کامیابی کے حوالے سے نمازِ شکر، ننھے عثمان عقیل کا بطور کیپٹن پاک فوج کے ساتھ ایک دن
پیپلز پارٹی کے خلاف پروپیگنڈا
یاد رہے کہ 4 اپریل کو سکھر میں میڈیا سے گفتگو کے دوران وزیراعلیٰ سندھ نے کہا تھا کہ کینالز کے مسئلے پر پیپلز پارٹی کے خلاف پروپیگنڈا کیا جارہا ہے۔ ہم کینال کے خلاف کھڑے ہیں، آئین کہتا ہے کہ صوبوں کے اتفاق تک پانی کا منصوبہ نہیں بن سکتا۔
صدر مملکت کی وضاحت
مراد علی شاہ نے کہا کہ جولائی کے منٹس آئے اور پروپیگنڈا کیا گیا کہ صدر مملکت نے منظوری دے دی، کچھ لوگ پروپیگنڈا کرنے میں بہت تیز ہیں۔ تاہم، صدر مملکت نے پارلیمنٹ میں کہا کہ ان منصوبوں کی حمایت نہیں کرسکتا، اور اس معاملے پر کسی سمری پر دستخط نہیں کئے۔








