لیسکو چیف ایگزیکٹو رمضان بٹ کی زیر صدارت سرکل ہیڈز کا اجلاس، بجلی چوروں کیخلاف اہم فیصلے
اجلاس کا انعقاد
لاہور (طیبہ بخاری سے) لیسکو ہیڈ کوارٹر میں چیف ایگزیکٹو رمضان بٹ کی زیر صدارت سرکل ہیڈز کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں اہم فیصلے کیے گئے۔
یہ بھی پڑھیں: ایشیا کپ، پی سی بی اور آئی سی سی میں ڈیڈ لاک برقرار، آج پاکستان اور یواے ای کا میچ نہ ہونے کا امکان
اجلاس کی تفصیلات
تفصیلات کے مطابق، چیف ایگزیکٹو لیسکو انجینئر محمد رمضان بٹ کی زیر صدارت لیسکو ہیڈ کوارٹر میں ایک اہم اجلاس ہوا۔ اس اجلاس میں ڈائریکٹر کسٹمر سروسز محمد عباس، تمام آپریشن سرکلز کے سپرنٹنڈنگ انجینئرز (SEs)، ڈپٹی کمرشل منیجرز (DCMs) اور ڈپٹی ڈائریکٹر ٹیکنیکل (DDTs) نے شرکت کی۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کا منفی آغاز
بجلی چوری کے خاتمے کی ہدایات
چیف ایگزیکٹو لیسکو نے افسران سے خطاب کرتے ہوئے ہدایت کی کہ ریکوری میں بہتری اور بجلی چوری کے خاتمے کے عمل کو مؤثر اور بہتر بنایا جائے، خصوصاً بجلی چوری کے خاتمے کے لیے اقدامات کو تیز کیا جائے۔ انہوں نے واضح الفاظ میں کہا کہ بجلی چوری کے خلاف زیرو ٹالیرنس کی پالیسی اپنائی گئی ہے اور اس کو کسی صورت میں معاف نہیں کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: شپ لانچ کے دوران حادثہ، شمالی کوریا نے تین اعلیٰ عہدیدار گرفتار کر لیے
آپریشنز کو تیز کرنے کی ہدایات
انجینئر رمضان بٹ نے ڈسکو سپورٹ یونٹ کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے ہدایت کی کہ بجلی چوروں کے خلاف جاری آپریشنز کو مزید تیز کیا جائے اور سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان تحریک انصاف کے سابق رہنماؤں کا حکومتی وزراء اور مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کا فیصلہ
صارفین کی بہتری پر توجہ
چیف ایگزیکٹو نے افسران کو ہدایت کی کہ لیسکو صارفین ہماری اولین ترجیح ہیں، لہٰذا دفتر میں آنے والے صارفین کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے اور انہیں ہر ممکن سہولت فراہم کی جائے۔ انہوں نے واضح کیا کہ لیسکو میں میٹریل کی کوئی کمی نہیں ہے، افسران اپنی ذمہ داریاں مؤثر انداز میں نبھائیں اور انہیں مکمل سپورٹ فراہم کی جائے گی۔
وزیر اعظم کے ویژن کے مطابق خدمات
چیف ایگزیکٹو انجینئر رمضان بٹ نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ لیسکو وزیراعظم محمد شہباز شریف اور وفاقی وزیر توانائی سردار اویس لغاری کے ویژن کے مطابق بجلی کی بہتر ترسیل اور صارفین کی خدمت کے مشن پر عمل پیرا ہے۔








