مکان کے تازہ لنٹر کے اوپر کھیلتے بچے چھت گرنے سے جاں بحق
واقعہ کی تفصیلات
سوات(ڈیلی پاکستان آن لائن) خیبر پختونخوا کے علاقے سوات میں زیر تعمیر مکان کی چھت گرنے سے 2 بچے جاں بحق جبکہ 2 زخمی ہوگئے۔
یہ بھی پڑھیں: مودی سرکار کا “پانی پر بیانیہ” بھی “شرم سے پانی پانی” ہو گیا، دریائے جہلم میں اضافی پانی چھوڑنے کی حقیقت سامنے آ گئی
حادثے کی جگہ
تفصیلات کے مطابق واقعہ سوات کے تحصیل خوازہ خیلہ کے علاقہ کوٹنئی میں پیش آیا جہاں زیر تعمیر مکان کے تازہ لنٹر کے اوپر بچے کھیل رہے تھے۔ بچے گیٹ کے اوپر تازہ تعمیر شدہ ٹیرس پر موجود تھے۔
طبی امداد
موقع پر جاں بحق اور زخمی بچوں کو خوازہ خیلہ ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔








