سوہانا خان کی کلاسک گھڑی نے سب کی توجہ سمیٹ لی، قیمت اتنی کہ جان کر آپ بھی دنگ رہ جائیں گے
شاہ رْخ خان کی بیٹی سوہانا خان کا منفرد انداز
ممبئی (آئی این پی ) بالی ووڈ کے کنگ خان شاہ رْخ کی بیٹی سوہانا خان کی 1.4 کروڑ روپے کی گھڑی نے ’کیسری چیپٹر 2‘ کی اسکریننگ پر سب کی توجہ سمیٹ لی۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی کے پی: سرکاری عہدہ رکھنے والوں اور غیر فعال کارکنان کو پارٹی میں شامل نہ کرنے کی ہدایات
کیسری چیپٹر 2 کی اسکریننگ
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق سوہانا خان، جو 2023 میں زویا اختر کی فلم ’آرچیز‘ سے اداکاری کی دنیا میں شامل ہوئیں، حال ہی میں اپنی قریبی دوست اننیا پانڈے کی فلم ’کیسری چیپٹر 2‘ کی اسکریننگ پر نظر آئیں۔ اس موقع پر انہوں نے نہایت مہنگی اور خوبصورت گھڑی پہن رکھی تھی جس نے سب کی توجہ اپنی جانب کر لی۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب حکومت کی جانب سے 111 مستحق افراد میں الیکٹرک وہیل چیئرز سمیت دیگر معاون آلات کی تقسیم
گھڑی کی قیمت اور اسٹائل
بتایا جا رہا ہے کہ اس گھڑی کی قیمت تقریباً 1.4 کروڑ روپے ہے جو ایک لگڑری کلاسک کلیکشن ہے۔ یہ پہلا موقع نہیں تھا جب سوہانا نے یہ گھڑی پہنی ہو۔ اس سے قبل بھی وہ خوشی کپور اور ابراہیم علی خان کی فلم ’نادانیاں‘ کے پریمیئر پر یہی گھڑی پہن کر آئیں تھیں۔
اسٹائل کا اعزاز
اس تقریب میں بھی انہوں نے سیاہ لباس کے ساتھ یہی کلاسک گھڑی پہنی تھی، جس نے ان کے فیشن سینس کو نمایاں کیا۔ یاد رہے کہ سوہانا خان نہ صرف ایک ابھرتی ہوئی اداکارہ کے طور پر پہچانی جا رہی ہیں، بلکہ ان کا اسٹائل اور لگڑری فیشن کا شوق بھی میڈیا اور فینز کی توجہ کا مرکز بنتا جا رہا ہے۔








