نواز شریف اور شہباز شریف نے متنازع کینال منصوبے پر پیپلزپارٹی کے تحفظات دور کرنے کی ہدایت کردی
نواز شریف اور شہباز شریف کی پیپلز پارٹی کے تحفظات دور کرنے کی ہدایت
اسلام آباد(آئی این پی) مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف اور وزیراعظم شہباز شریف نے متنازع کینال منصوبے پر پیپلز پارٹی کے تحفظات دور کرنے کی ہدایت کردی۔
یہ بھی پڑھیں: اسلامک سالیڈریٹی گیمز: پاکستان کے 2 باکسرز کو سیمی فائنل میں شکست
مشیر برائے بین الصوبائی رابطہ کا بیان
وزیراعظم کے مشیر برائے بین الصوبائی رابطہ رانا ثنا اللہ نے اپنے بیان میں کہا کہ قائد محمد نواز شریف اور وزیراعظم شہباز شریف نے پی پی پی سے بات چیت کے ذریعے مسائل کے حل کی ہدایت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اکائیوں کے پانی سمیت وسائل کی منصفانہ تقسیم پر مکمل یقین رکھتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی وفاق کا حصہ ہے، اور آئینی عہدوں پر رہتے ہوئے بات زیادہ ذمہ داری سے کرنی چاہیے۔ ہمیں پی پی پی کی قیادت کا بہت احترام ہے۔
یہ بھی پڑھیں: 1 مئی جلاﺅ گھیراﺅ کیس: پی ٹی آئی کے مزید 6 شرپسندوں پر فرد جرم عائد، 42پر پہلے ہی لگ چکی
پانی کی تقسیم اور آئینی طریقہ کار
رانا ثنا اللہ نے اس بات پر زور دیا کہ 1991 میں صوبوں کے درمیان طے پانے والے معاہدے اور 1992 کے ارسا ایکٹ کی موجودگی میں کسی سے ناانصافی نہیں ہو سکتی۔ کسی صوبے کا پانی دوسرے صوبے کے حصے میں نہیں جا سکتا، اور اس کو یقینی بنانے کے لیے ملک میں آئینی طریقہ کار اور قوانین موجود ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: خیبرپختونخوا میں پولیس کا سرچ آپریشن، 113 مشتبہ افراد گرفتار
مسائل کا حل اور وفاق کی مضبوطی
انہوں نے کہا کہ پانی کے مسئلے پر سیاست نہیں کرنی چاہیے، اور معاملات کو میز پر بیٹھ کر حل کرنا چاہئے۔ اکائیوں کی مضبوطی کو وفاق کی مضبوطی سمجھتے ہیں اور ماضی کی طرح اسی طرز عمل پر چلتے رہیں گے۔
تحفظ حقوق اور بات چیت کی اہمیت
رانا ثنا اللہ نے کہا کہ آئین و جمہوریت پر پختہ یقین رکھنے والی جماعت کے طور پر اکائیوں اور اس میں رہنے والے عوام کے حقوق کے تحفظ پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے۔ بات چیت اور مشاورت ہی ہر مسئلے کا حل ہے۔








