پنجاب میں ادبی و ثقافتی ترقی کے نئے باب رقم ہورہے ہیں، عوام کا اعتماد ہمارا حوصلہ ہے: عظمیٰ بخاری

سوہنی دھرتی پنجاب کی ثقافت دیہاڑ اختتام پذیر
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) محکمہ اطلاعات وثقافت پنجاب کے زیر اہتمام سوہنی دھرتی پنجاب کی خوشبوؤں سے لبریز ”پنجاب ثقافت دیہاڑ“ اپنی بے پناہ رعنائیوں کے ساتھ اختتام پذیر ہوگیا۔
یہ بھی پڑھیں: مسلم لیگ (ن) کی پارلیمانی پارٹی اجلاس کی قرارداد
صوبائی وزیر کی خصوصی شرکت
پنجاب ثقافت دیہاڑ کے تیسرے اور آخری روز صوبائی وزیر اطلاعات وثقافت پنجاب عظمیٰ زاہد بخاری نے خصوصی شرکت کی۔ صوبائی وزیر عظمیٰ بخاری فنکاروں کی پرفارمنس پر بھرپور انداز میں داد دیتی رہیں۔ بچے، بچیاں اور بڑے عظمیٰ بخاری کے ساتھ سلفیاں بناتے رہے۔
یہ بھی پڑھیں: کئی سال سے جبڑے کی چوٹ سے پریشان آدمی کا مسئلہ چیٹ جی پی ٹی نے چند سیکنڈز میں حل کردیا
شکریہ اور عزم کی بات
وزیر اطلاعا ت وثقافت عظمیٰ بخاری نے پنجاب ثقافت دیہاڑ میں شرکت کرنے والے آرٹسٹوں، دانشوروں، فنکاروں اور اپنی رسم ورواج سے محبت کرنے والوں کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا اور کہا کہ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کی زیر قیادت پنجاب میں ادبی وثقافتی ترقی کے نئے باب رقم کیے جا رہے ہیں۔ اپنی قدروں کی حفاظت کرنا ہماری ذمہ داری ہے اور یہ چیلنج ہم عوام کے تعاون سے نہایت خوش اسلوبی سے ادا کررہے ہیں، عوام کا اعتماد ہمارا حوصلہ ہے، لوگوں کی بڑی تعداد نے پنجاب ثقافت دیہاڑ میں شرکت کرکے اپنی امن دوستی کا ثبوت دیا۔
یہ بھی پڑھیں: دبئی میں گلوبل سیلیبریٹی لیگ کی لانچنگ تقریب، ہندوستان اور پاکستان کے نامور معززین، مشہور کرکٹرز، فلم اور ٹیلی ویژن کے نامور ستاروں کی شرکت
ثقافت کی اہمیت
انھوں نے مزید کہا کہ پنجاب انمول خزانوں کی سرزمین ہے، اس کی آغوش میں کئی نسلوں کی تربیت ہوئی ہے، پنجاب کے لوگ آپسی پیار ومحبت، اخوت و رواداری، امن وسلامتی کو فروغ دینے میں بے مثال ہیں۔ پنجاب ثقافت دیہاڑ کا مقصد اپنی تاریخ، تہذیب وتمدن، فن و ثقافت، زبان و ادب کو اُجاگر کرنا تھا، وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کے وژن کے مطابق پنجاب کے آرٹ، ورثہ کی ترویج و ترقی کا مشن جاری رہے گا۔
یہ بھی پڑھیں: ایک گھنٹے میں 8 ملین ڈالر کمانے والے جیف بیزوس کی سالانہ تنخواہ صرف 80 ہزار ڈالر، حیران کن انکشاف
شرکاء اور پروگرامز
اس موقع پر ایگزیکٹو ڈائریکٹر الحمراء آرٹس کونسل توقیر حیدر کاظمی، ایگزیکٹو ڈائریکٹر پنجاب آرٹس کونسل محمد تنویر ماجد، ڈی جی پاپولیشن ثمن رائے ودیگر نے شرکت کی۔ پنجاب ثقافت دیہاڑ میں پنجاب کے چپے چپے پر پھیلی ثقافت پر مبنی اسٹالز عوام توجہ کا مرکز بنی رہی۔ نامور گلوکار ندیم عباس لونے والے کی گائیکی پر نوجوان محو رقص نظر آئے۔
مشاعرہ اور آئندہ پروگرامز
پنجاب ثقافت دیہاڑ میں پنجابی مشاعرہ کا بھی اہتمام کیا گیا تھا جس میں پنجاب کے صوفیاء کرام کو زبردست انداز میں خراج عقیدت پیش کیا گیا۔ محکمہ اطلاعات وثقافت آئندہ بھی ثقافتی رنگوں پر مبنی خوبصورت پروگرام پیش کرتا رہے گا۔