ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (پیر) کا دن کیسا رہے گا ؟
برج حمل (21 مارچ سے 20 اپریل)
ایک اہم معاملے میں انشاءاللہ کامیابی ملے گی اور آپ کی ایک مالی ضرورت بھی پوری ہو گی۔ جو لوگ عرصہ دراز سے سفر کی خواہش میں ہیں وہ جلد اب خوشخبری سن سکیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: بارش کے باوجود پورے کینٹ میں کہیں پانی نہیں تھا: اداکارہ فضاء علی بھی پنجاب حکومت کی کارکردگی کی معترف
برج ثور (21 اپریل سے 20 مئی)
پراپرٹی وغیرہ کے حوالے سے خوشی کی خبر ہے، جوائنٹ فیملی میں رہنے والے اب الگ رہائش کا پروگرام بنا لیں گے۔ جن لوگوں نے اپنا کام بدلنا ہے وہ فی الحال انتظار کریں۔
یہ بھی پڑھیں: چیئرمین این آئی آر سی جسٹس ریٹائرڈ شوکت عزیز صدیقی اپنے عہدے سے مستعفی
برج جوزہ (21 مئی سے 20 جون)
ایک پرانے مسئلے سے نجات ملے گی اور جن کاموں میں رکاوٹ کا سلسلہ جاری تھا وہ اب دور ہو سکے گا۔ اس وقت آپ کے قدم اٹھانے کی دیر ہے کامیابی نصیب ہو گی۔
یہ بھی پڑھیں: چین سے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر امدادی سامان کی تیسری کھیپ کراچی پہنچ گئی
برج سرطان (21 جون سے 20 جولائی)
اللہ نے چاہا تو ایک مشکل سے نجات ملے گی، جن لوگوں کو پچھلے دِنوں روزگار میں نقصان ہوا تھا، اب فائدہ ملے گا۔ سابقہ نقصان کا بھی ازالہ ہو جائے گا۔ آج اس کی ابتداء ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اوورسیز پاکستانیوں کے مقدمات کی مؤثر پیروی کیلئے اوورسیز کمیشن اور پراسیکیوشن ڈیپارٹمنٹ میں تعاون پر اتفاق
برج اسد (21 جولائی سے 21 اگست)
اپنے معاملات میں آسانیاں محسوس کریں گے، جو لوگ وجہ رکاوٹ تھے وہ خودبخود پیچھے ہٹ جائیں گے۔ آج اولاد کے حوالے سے بھی فیصلہ لینے میں آسانیاں ہوں گی۔
یہ بھی پڑھیں: ٹرمپ کے ٹیکس بحال، مارکیٹوں میں ہلچل، غیر یقینی صورتحال، سرمایہ کاروں کی نیندیں اڑ گئیں
برج سنبلہ (22 اگست سے 22 ستمبر)
کچھ نہ کچھ رقم تو ہاتھ لگے گی، جس سے وقتی طور پر ضرورت پوری ہو سکے گی۔ آج کا دن آپ کی گھریلو پریشانی کو بھی بحکم اللہ کم کرنے میں بہت مددگار ثابت ہو سکے گا۔
یہ بھی پڑھیں: نیول ٹاٹا کون ہیں ۔۔؟
برج میزان (23 ستمبر سے 22 اکتوبر)
آپ کے لیے آج کسی طرف سے ایک کام ہونے کی خوشخبری ہے۔ جو لوگ روزگار کے حوالے سے پریشان تھے اُن کا بھی کوئی سلسلہ بن سکے گا۔ آج کاروباری حضرات کے لیے بھی اچھا دن ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستانی فوج قومی استحکام کا ستون، پاک چین دوستی اور تعاون کی مضبوط محافظ ہے، چینی وزیر خارجہ
برج عقرب (23 اکتوبر سے 22 نومبر)
ایک انہونی بات کان پڑے گی جس سے اپنوں کے درمیان کشیدگی کا اندیشہ بھی ہے۔ اگر آپ نے خاموشی اختیار کر لی تو معاملہ خراب ہونے سے بچ سکتا ہے۔ آج محتاط ہو کر چلیں بس۔
یہ بھی پڑھیں: گروپ انشورنس عدم ادائیگی کیس: پنشن بند ہونے کے عندیہ پر عدالت برہم
برج قوس (23 نومبر سے 20 دسمبر)
آپ کو اندازہ ہی نہیں ہے کہ کس سمت اور کہا قدم اٹھا رہے ہیں۔ اگر اس طرح سے لاپرواہی ہی برقرار رکھی تو مشکل میں آ جائیں گے۔ آج کا دن تھوڑا آزمائشی ہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ماہرہ خان کی رقص کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی
برج جدی (21 دسمبر سے 19 جنوری)
جن افراد نے ماضی میں جن سے دھوکا کھایا تھا، وہ دوبارہ اُن کے قریب ہو رہے ہیں جو خطرناک بات ہے۔ فوری طور پر اپنا قبلہ درست کریں، آج کا دن کافی مشکل ہو سکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی کے علاقے لی مارکیٹ میں 5منزلہ عمارت گر گئی
برج دلو (20 جنوری سے 18 فروری)
حالات اب بدل رہے ہیں، اپنے ساتھ چھوڑ رہے ہیں اور جن پر کبھی احسان کیے تھے وہ مخالفت پر اُتر آئے ہیں۔ اس لئے خود ہی اپنا قبلہ درست کر لیں اور آج خصوصاً محتاط ہو جائیں۔
برج حوت (19 فروری سے 20 مارچ)
جو لوگ آپ کو کسی معاملے میں لالچ دے رہے ہیں، اُن کی باتوں میں نہیں آنا۔ ورنہ بڑا نقصان ہو گا۔ آپ کے نصیب میں جو ہو گا وہ خود چل کر آپ تک آ جائے گا، توکل اختیار کریں۔








