کینیڈین ہائی کمیشن کے وفد کا پی ڈی ایم اے پنجاب کا دورہ، شدید موسمیاتی تبدیلیوں پر بریفنگ
کینیڈین ہائی کمیشن کا پی ڈی ایم اے پنجاب کا دورہ
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) کینیڈین ہائی کمیشن کے وفد نے پی ڈی ایم اے پنجاب کا دورہ کیا۔ کینیڈین ہائی کمشنر ڈینیل آرسیو نولٹ اور دیگر نمائندگان وفد میں شامل تھے۔ وفد نے پنجاب حکومت کے قدرتی آفات سے نمٹنے کے نظام کے بارے میں آگاہی حاصل کی اور موسمیاتی تبدیلیوں اور موسمیاتی سرمایہ کاری کی مالی اعانت کے بارے میں تبادلۂ خیال کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: سپیکر پنجاب اسمبلی کا 26 معطل ارکان کو ذاتی سماعت کا موقع دینے کا فیصلہ
پی ڈی ایم اے کنٹرول روم کا معائنہ
کینیڈین ہائی کمشن کے وفد نے پی ڈی ایم اے کنٹرول روم کا بھی دورہ کیا۔ ڈائریکٹر جنرل عرفان علی کاٹھیا نے وفد کو پی ڈی ایم اے کی ورکنگ کے بارے میں آگاہ کیا۔ ڈائریکٹر جنرل پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا کا کہنا تھا کہ صوبائی کنٹرول روم میں تمام اضلاع کیساتھ 24 گھنٹے رابطے کو یقینی بنایا جاتا ہے۔ سیلاب، کووڈ، ڈینگی، قحط سالی، سموگ اور ہیٹ ویو سمیت تمام چیلنجز سے نمٹنے کیلئے پی ڈی ایم الرٹ ہے۔ ہیٹ ویو، بارش، فلڈ اور دیگر آفات بارے پیشگی وارننگز اور انتظامیہ کو الرٹ جاری کیے جاتے ہیں۔ پاکستان کو شدید موسمیاتی تبدیلیوں کا سامنا ہے۔ موسمیاتی تبدیلیوں سے درپیش مسائل حکومت پنجاب کی اولین ترجیحات میں شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: جناح گولڈ پولو کپ 2026ء ٹیم ایف جی پولو نے جیت لیا
کینیڈین ہائی کمشنر کا بیان
کینیڈین ہائی کمشنر ڈینیل آرسیو نولٹ کا کہنا تھا کہ کینیڈا اور پاکستان کے مابین تمام شعبہ ہائے زندگی میں طویل شراکت داری ہے۔ کینیڈا قدرتی آفات سے نمٹنے کیلئے پی ڈی ایم اے کے ساتھ مکمل تعاون کرے گا۔ پی ڈی ایم اے پنجاب کا آفات سے نمٹنے کا طریقۂ کار متاثر کن ہے۔
شیلڈ کی پیشکش
ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا نے کینیڈین ہائی کمشنر کو شیلڈ پیش کی۔








