پوپ فرانسس کے انتقال پر صدر اور وزیر اعظم کا اظہار افسوس
پاکستانی رہنماؤں کا اظہار افسوس
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) صدر آصف زرداری اور وزیر اعظم شہباز شریف نے پوپ فرانسس کے انتقال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے آنجہانی پوپ کی بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ کی کوششوں کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سکیورٹی خدشات کے باعث ایک ماہ سے بند بلوچستان یونیورسٹی میں تدریسی عمل بحال
صدر زرداری اور وزیر اعظم کا بیان
صدر زرداری کا کہنا تھا کہ پوپ فرانسس امن اور انصاف کی ایک توانا آواز تھے۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ پوپ فرانسس کا طرزِ عمل تمام مذاہب کے پیروکاروں کے لیے مشعلِ راہ رہا۔
یہ بھی پڑھیں: ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافہ، اوگرا نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
وفاقی وزیرداخلہ کا تبصرہ
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے کہا کہ پوپ فرانسس کے انتقال سے دنیا ایک مخلص اور امن کے داعی سے محروم ہوگئی۔ فلسطین ایشو پر پوپ فرانسس کے اصولی مؤقف کو اقوام عالم میں سراہا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: وزیر اعظم کا بنوں میں فتنہ الخوارج کیخلاف کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین
پوپ فرانسس کا انتقال
خیال رہے کہ کیتھولک مسیحیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس 88 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔ ویٹی کن سٹی کی جانب سے جاری بیان میں پوپ فرانس خورخے ماریو برگولیو کی 88 برس کی عمر میں انتقال کی تصدیق کی گئی ہے۔
پوپ فرانسس کی زندگی
پوپ فرانسس رومن کیتھولک چرچ کے پہلے لاطینی امریکی رہنما تھے اور طویل بیماری کے بعد چند روز قبل ہی صحتیاب ہو کر اسپتال سے ڈسچارج ہوئے تھے۔ پوپ فرانسس نے اتوار کو ایسٹر کے موقع پر لوگوں سے ملاقاتیں بھی کی تھیں۔








