پاکستان کے معروف شیف انتقال کر گئے
پروفیشنل شیف ذاکر حسین کا انتقال
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کے معروف شیف ذاکر حسین 58 سال کی عمر میں کراچی میں انتقال کر گئے۔
یہ بھی پڑھیں: بھارتی ریاست اوڑیسہ کے ہسپتال میں آگ، 19 مریض ہلاک
صحت کے مسائل
مرحوم ذاکر حسین کے بھتیجے شایان قریشی کا کہنا تھا کہ شیف ذاکر گردوں کی بیماری میں مبتلا تھے اور ڈائلیسز پر چل رہے تھے۔
یہ بھی پڑھیں: سرگودھا؛ دم گھٹنے سے 6 بچیاں جاں بحق
علاج اور واپسی
انہوں نے بتایا کہ شیف ذاکر امریکا میں زیر علاج تھے، جہاں ڈاکٹرز نے جواب دے دیا تھا۔ شیف ذاکر ایک ماہ قبل امریکہ سے وطن واپس آئے تھے۔
نماز جنازہ کی تفصیلات
شایان قریشی کا کہنا تھا کہ شیف ذاکر کی نمازِ جنازہ کل بعد نماز عصر جامعہ رشیدیہ ملیر سعودآباد میں ہوگی۔








