عمران خان کی 9 مئی کے 8 مقدمات میں ضمانت کی درخواستوں کی کاز لسٹ منسوخ
لاہور ہائیکورٹ میں ضمانت کی درخواستوں کی کاز لسٹ منسوخ
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) بانی پی ٹی آئی کی 9 مئی کے 8 مقدمات میں ضمانت کی درخواستوں پر لاہور ہائیکورٹ کے 2 رکنی بنچ کی تشکیل مکمل نہ ہونے کی وجہ سے کاز لسٹ منسوخ کر دی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: BNB کی فیشل کٹ نے فروخت کے تمام ریکارڈ توڑ دیے
بنچ کے سربراہ کی عدم دستیابی
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق، بنچ کے سربراہ جسٹس شہباز رضوی کی عدم دستیابی کی وجہ سے 9 مئی کے 8 مقدمات میں ضمانت کی درخواستوں کی کاز لسٹ منسوخ کی گئی۔ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ضمانت کی درخواستوں پر نئی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔
سماعت کی تاریخ
واضح رہے کہ عمران خان کی ضمانت کی درخواستوں پر 23 اپریل کو سماعت ہونا تھی۔ عدالت نے ضمانتوں پر وکلاء سے دلائل طلب کر رکھے تھے۔ بانی پی ٹی آئی نے جناح ہاؤس سمیت آٹھ مقدمات میں ضمانتوں کیلئے ہائیکورٹ سے رجوع کر رکھا ہے。








