فلسطین سے اظہار یکجہتی کے نام پر انٹرنیشنل فوڈ چین پر حملے غلط ہیں: سیاسی جماعتوں میں اتفاق
سیاسی جماعتوں کا ایک مؤقف
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) ملک کی بڑی سیاسی جماعتوں کے رہنماوں نے فلسطینی مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کے نام پر کسی بھی انٹرنیشنل فوڈ چین پر حملے کو غلط قرار دیا۔
یہ بھی پڑھیں: ستاروں کی روشنی میں آپ کا آئندہ ہفتہ کیسا گزرے گا ؟
اجلاس میں ہوئی گفتگو
نجی ٹی وی جیو نیوز کے پروگرام کیپیٹل ٹاک میں بات کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن)، پیپلز پارٹی اور پی ٹی آئی کے رہنماو¿ں نے اتفاق کیا کہ فلسطینی مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کے نام پر کسی انٹرنیشنل فوڈ چین پر حملہ کرنا اور تشدد کو ہوا دینا غلط ہے۔
یہ بھی پڑھیں: نادیہ حسین کے شوہر کے خلاف ایف آئی اے تحقیقات میں اہم پیش رفت، مزید 4 افراد کو طلب کرنے کا فیصلہ
ملکی نقصان کا خدشہ
تینوں جماعتوں کے رہنماوں نے اس بات پر زور دیا کہ ایسا کرنے سے ہمارے اپنے ملک کا نقصان ہے۔
حملوں کے واقعات
واضح رہے کہ گزشتہ دنوں مختلف شہروں میں انٹرنیشنل فوڈ چینز پر حملے اور توڑ پھوڑ کے واقعات پیش آئے تھے، جس کے بعد پولیس نے درجنوں افراد کو حملوں کے الزامات پر گرفتار بھی کیا تھا۔








