اداکارہ عفت عمر نے پنجاب حکومت کا عہدہ لینے سے معذرت کرلی
عفت عمر نے پنجاب حکومت کی آفر مسترد کر دی
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) معروف اداکارہ اور ماڈل عفت عمر نے پنجاب حکومت کی آفر قبول کرنے سے معذرت کرلی ہے۔ پنجاب حکومت نے عفت عمر کو ایک اہم عہدہ دینے کی پیشکش کی تھی، جسے انہوں نے ٹھکرا دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ساری دنیا میں ریلوے کی بے مثال ترقی کے باوجود ہم نئی پٹریاں بچھانا تو درکنار انگریز حکومت سے ورثے میں ملی لائنوں کی حفاظت بھی نہ کر سکے۔
کلچرل ایڈوائزر کا عہدہ
پنجاب حکومت نے اداکارہ عفت عمر کو صوبہ پنجاب کا کلچرل ایڈوائزر مقرر کرنے کی آفر بھیجی تھی۔ اس عہدے کے تحت انہیں صوبے بھر میں ثقافت کی بحالی کا کام سونپا جانا تھا۔
پہلے کی افواہیں
اس سے قبل یہ خبریں زیر گردش تھیں کہ سرکاری سطح پر عفت عمر کو کلچرل ایڈوائزر مقرر کیا گیا ہے، جس کے تحت وہ صوبے میں ثقافتی سرگرمیوں کی بحالی اور فروغ کے لیے کام کریں گی۔








