مقبوضہ کشمیر میں سیاحوں پر حملہ، حسبِ روایت بھارتی میڈیا نے من گھڑت اور جھوٹا پروپیگنڈا شروع کر دیا

بھارتی میڈیا کا جھوٹا پروپیگنڈا
لاہور (طیبہ بخاری سے) پہلگام، مقبوضہ کشمیر میں سیاحوں پر حملے کے بارے میں حسبِ روایت بھارتی میڈیا نے من گھڑت اور جھوٹا پروپیگنڈا شروع کر دیا۔
یہ بھی پڑھیں: بابا گرونانک کبڈی کپ، انڈیا اور ایران کی ٹیمیں وطن واپس پہنچ گئیں۔
حملے کی تفصیلات
تفصیلات کے مطابق آج سہ پہر پہلگام، مقبوضہ کشمیر میں سیاحوں پر مبینہ حملہ ہوا، بھارتی میڈیا اور بالخصوص "را" سے جڑے سوشل میڈیا اکاؤنٹس نے حملے کے فوری بعد پاکستان کے خلاف زہر اُگلنا شروع کر دیا۔
یہ بھی پڑھیں: پہلے آنے نہیں دیتے، اب جانے نہیں دیتے: منگل کی رات اسلام آباد کے ڈی چوک میں کیا ہوا؟
مذہب کا استعمال اور فالس فلیگ آپریشن
ذرائع نے بتایا کہ حملے میں مذہب کا استعمال کرتے ہوئے غیر مسلموں کو نشانہ بنانے کا ڈرامہ بھی کیا گیا۔ بھارت روایتی طور پر کسی غیر ملکی سربراہ کے دورے یا اہم موقع پر، فالس فلیگ کا ڈرامہ رچا کر دنیا کی توجہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی حکومت کے قابو سے باہر سیکیورٹی حالات سے ہٹانا چاہتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: چین کا جوابی وار، امریکی مصنوعات پر 84 فیصد ٹیرف عائد کردیا
امریکی نائب صدر کا دورہ اور مودی کی حکمت عملی
یہ محض اتفاق نہیں کہ مقبوضہ کشمیر میں سیاحوں پر مُبینہ حملہ اُس وقت کیا گیا جب امریکی نائب صدر بھی بھارت کا دورہ کر رہے تھے۔ اس سے پہلے بھی مودی حکومت سیاسی فائدہ حاصل کرنے اور اپنی ناکامیوں پر پردہ ڈالنے کے لیے متعدد بار فالس فلیگ آپریشن کا ڈرامہ رچاتی رہی ہے۔ بھارتی حکومت اور بھارتی فوج مقبوضہ کشمیر میں اپنی ظالمانہ پالیسیوں کی بدولت مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان اور بھارت کی “ڈرون ریس”: وہ UAE کی حکمت عملی جو جنوبی ایشیا میں عسکری قوت کو نیا رخ دے رہی ہے۔
حملے کی شدت اور متاثرین کی تعداد
واضح رہے کہ مقبوضہ جموں کشمیر کے سیاحتی مقام پہلگام میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 27 سیاح ہلاک اور 12 زخمی ہوگئے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق سیاحوں میں سے کئی کا تعلق بھارتی ریاست گجرات اور کرناٹکا سے ہے۔ مقبوضہ وادی کے وزیراعلیٰ عمر عبداللہ نے واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ فائرنگ کا یہ واقعہ کئی برسوں بعد ہونے والا بڑا حملہ ہے۔ زخمیوں اور ہلاک افراد کی تعداد کا تعین کیا جا رہا ہے۔
بھارتی وزیر داخلہ کا دورہ سری نگر
غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق واقعے کے بعد بھارتی وزیر داخلہ امیت شاہ بھی سری نگر پہنچ گئے ہیں جہاں انہوں نے مقبوضہ کشمیر کے وزیراعلیٰ عمر عبداللہ سے ملاقات کی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق پہلگام حملے کے بعد بھارتی شہر ممبئی کے اہم مقامات پر سکیورٹی بڑھا دی گئی ہے。