زمین کو محفوظ بنانے کے لیے آلودگی اور موسمیاتی تبدیلیوں کے چیلنجز کا مقابلہ کرنا ہے: وزیر اعلیٰ پنجاب

وزیراعلیٰ پنجاب کا پیغام

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ زمین کو محفوظ بنانے کے لیے آلودگی اور موسمیاتی تبدیلیوں کے چیلنجز کا مقابلہ کرنا ہے۔ پنجاب حکومت قدرتی مسکن کی حفاظت کے مشن میں سب سے آگے ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سندھ کے وزیر بلدیات سعید غنی نے پانی کے مسئلے پر اہم تجویز دیدی

ارضیات اور مستقبل

وزیر اعلیٰ مریم نواز نے ارتھ ڈے (Earth Day) پر اپنے پیغام میں کہا کہ زمین صرف ہماری نہیں، آنے والی نسلوں کی بھی امانت ہے۔ زمین کے تحفظ کے لیے ہمیں قدرتی وسائل اور درختوں کو بچانا ہے۔ حکومت پنجاب نے زمینی ماحولیاتی تحفظ کو اپنی پالیسی کا مرکزی حصہ بنایا ہے۔ زمین کے تحفظ کیلئے سرسبز پنجاب مہم کے تحت لاکھوں درخت لگائے جا چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان سے تینوں بہنوں کی ملاقات

سمارٹ انوئرمنٹ فورس

وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ پنجاب میں پاکستان کی پہلی سمارٹ انوئرمنٹ فورس قائم کردی گئی ہے۔ کارخانوں کی نگرانی کی جارہی ہے، فصلوں کی باقیات جلانے کی روک تھام کے لیے سپر سیڈر دیئے جا رہے ہیں۔ پنجاب نے پاکستان کی پہلی جامع کلائمیٹ پالیسی متعارف کرائی ہے۔

صنعتی آلودگی پر قابو پانا

وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ صنعتی آلودگی پر قابو پانے کے لیے خودکار مانیٹرنگ سسٹم لا رہے ہیں۔ مل جل اپنی زمین کو بہتر اور سرسبز بنانے کا عزم کرتے ہیں۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...