مہندراسنگھ دھونی روزانہ کتنا دودھ پیتے ہیں؟ آخر کار سابق بھارتی کپتان کھل کر بول پڑے
دھونی نے دودھ پینے کی افواہوں پر ردعمل دیا
ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن )بھارتی ٹیم کے سابق کپتان مہندرا سنگھ دھونی نے 5 لیٹر دودھ پینے اور واشنگ مشین میں لسی بنانے والی افواہوں پر ردعمل دے دیا۔
یہ بھی پڑھیں: یورپی تحقیقاتی ادارے نے بھارت کے کتنے جعلی نیوز نیٹ ورکس بے نقاب کیے؟ مشاہد حسین کا تہلکہ خیز انکشاف
پروموشنل ایونٹ میں سوالات
حال ہی میں آئی پی ایل کی فرنچائز ٹیم چنئی سپر کنگز کے کپتان ایم ایس دھونی نے ایک پروموشنل ایونٹ میں شرکت کی تھی جس دوران سابق بھارتی کپتان سے سوال ہوا کہ انہوں نے اپنے لیے سب سے عجیب افواہ اب تک کیا سنی؟ اس کے جواب میں دھونی نے بتایا کہ 'میں روزانہ 5 لیٹر دودھ پیتا ہوں'۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب کے تمام اضلاع میں ’اینٹی ڈرون یونٹ‘ قائم کرنے کا فیصلہ
پرانی افواہیں
یاد رہے کہ 2000 کی دہائی میں افواہیں سامنے آئیں تھیں کہ ایم ایس دھونی کی تندرستی کا راز روزانہ 5 کلو دودھ کا استعمال ہے، جبکہ دھونی واشنگ مشین میں لسی بناتے ہیں۔ دوسری جانب دھونی نے واشنگ مشین میں لسی بنانے کی افواہوں کو بھی مسترد کردیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: آئینی ترمیم یا کوئی اور معاملہ، مولانا فضل الرحمان کبھی گیلی پٹی پر پاؤں نہیں رکھتے، اپنی حیثیت اور اہمیت قائم رکھتے ہیں، سلمان غنی
دھونی کا دودھ پینے کا اصل واقعہ
ماضی میں بھی دھونی نے اپنے ایک انٹرویو میں بتایا تھا کہ میں دن بھر میں ایک لیٹر دودھ پیتا ہوں لیکن مزید 4 لیٹر بہت زیادہ ہے۔ 43 سالہ دھونی 2020 میں انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے چکے ہیں لیکن تاحال آئی پی ایل کا حصہ ہیں۔
کارکردگی کی بات
اگرچہ دھونی ان دنوں گھٹنے کے مسائل سے نبرد آزما ہیں لیکن وہ اس سیزن میں صورتحال کو بہتر طریقے سے سنبھالتے ہوئے 8 میچز میں 150 سے زیادہ کے اسٹرائیک ریٹ پر 134 رنز بنا چکے ہیں۔








