دانش تیمور کی 4 شادیوں سے متعلق بیان پر شرمیلا فاروقی غصہ میں آ گئیں، شدید تنقید کا نشانہ بنا دیا

شرمیلا فاروقی کا دانش تیمور کے بیان پر ردعمل

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما شرمیلا فاروقی نے پاکستانی اداکار دانش تیمور کے بیان پر اپنا ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ دانش تیمور کا 4 شادیوں سے متعلق بیان عکاسی کرتا ہے کہ مرد کس طرح مذہب کو اپنے تسلط کے لیے استعمال کرتے ہیں۔

عائزہ خان کی تعریف

نجی چینل کے پروگرام میں میزبان نے جوں ہی اداکار دانش تیمور کا نام لیا تو پی پی پی رہنما نے گہری سانس لیتے ہوئے اداکارہ عائزہ خان کو معصوم قرار دے دیا۔پی پی پی رہنما نے کہا کہ دانش تیمور ایک الگ ہی کیرکٹر ہیں جبکہ ان کی اہلیہ (عائزہ خان) اتنی اچھی، سلجھی ہوئی، شریف، بہت معصوم خاتون ہیں، میں انہیں سلام پیش کرتی ہوں کہ انہوں نے معصومیت اور شرافت سے اپنے شوہر کی باتیں سنی کہ انہوں (دانش تیمور) نے بڑا احسان کیا ان (عائزہ خان) کے اوپر کہ میں چار شادیاں کرسکتا ہوں لیکن فی الحال مجھے آپ ہی سے محبت ہے، یہ بہت توہین آمیز تھا۔

میزبان کا سوال اور شرمیلا کا جواب

شرمیلا فاروقی کے تبصرے پر میزبان نے کہا کہ لوگ کہتے ہیں کہ جب میاں بیوی کو کوئی اعتراض نہیں ہے تو پھر آپ کو کیا مسئلہ ہے۔میزبان کے سوال پر انہوں نے کہا کہ ہمارے معاشرے میں خواتین خصوصاً بیویوں کو بہت کچھ برداشت کرنا پڑتا ہے، وہ ایک لائیو شو میں بیٹھے ہوئے تھے جہاں وہ (عائزہ خان) بے چاری اُٹھ کر اپنے میاں کو کیا کہتی، پتہ نہیں گھر جا کر بھی کچھ بولا ہوگا یا نہیں، لیکن ہمارا معاشرہ ایسا ہے جہاں خواتین کو دبایا جاتا ہے، انہیں سائیڈ لگانے کی کوشش کی جاتی ہے ایسے میں آپ ایک اسٹار ہیں لوگ آپ کی پیروی کرتے ہیں آپ سے سیکھتے ہیں تو بہتر ہے کہ کوئی اچھی بات کرلو۔

پچھلے تبصرے کی یاد دہانی

واضح رہے کہ یہ پہلا موقع نہیں ہے جب شرمیلا فاروقی نے اداکار دانش تیمور کو 4 شادیوں کے بیان پر آڑے ہاتھوں لیا ہو۔

Categories: تفریح

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...