قومی سلامتی کمیٹی اجلاس؛ سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی پر عالمی فورمز سے رجوع کا فیصلہ
اجلاس میں اہم فیصلے
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)قومی سلامتی کمیٹی اجلاس میں سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی پر عالمی فورمز سے رجوع کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پیوٹن نے تیل اور گیس کی فراہمی کے حوالے سے یورپ کو تعاون کی پیشکش کر دی
وزیر اعظم کی صدارت
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس ختم ہوگیا، اجلاس میں اعلیٰ سول و عسکری قیادت نے شرکت کی۔
یہ بھی پڑھیں: پاور سیکٹر کو بحران سے نکالنے کے لیے ملکی قیادت اور ادارے ایک پیج پر ہیں: چیف ایگزیکٹو لیسکو
بھارت کے الزامات مسترد
ذرائع کے مطابق اجلاس میں پہلگام واقعہ کے بعد پاکستان پر لگائے گئے تمام بھارتی الزامات مسترد کر دیئے گئے، بھارت کو منہ توڑ جواب دینے کیلئے وزارت خارجہ کی سفارشات منظور کر لی گئیں۔
سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی پر عالمی فورمز سے رجوع کا فیصلہ کیا گیا ہے۔








