بھارتی میڈیا کے جھوٹے دعوے بے نقاب، پہلگام حملے میں مردہ قرار دیاگیا جوڑا زندہ نکلا

بھارتی میڈیا کی جھوٹ کی حقیقت
ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارتی میڈیا کی جانب سے پہلگام حملے میں مرنے کا دعویٰ کرنے والے جوڑے نے سوشل میڈیا پر ویڈیو جاری کرکے بھارتی میڈیا کے جھوٹ کو بے نقاب کردیا۔
یہ بھی پڑھیں: بشارالاسد کی جانب سے ٹنوں کے حساب سے ڈالر روس منتقل کئے جانے کا انکشاف
جھوٹی معلومات کا انکشاف
تفصیلات کے مطابق، پہلگام حملے میں مبینہ طور پر ہلاک بھارتی نیول آفیسر سے منسوب تصاویر اور ویڈیوز جعلی ثابت ہوئی ہیں۔ بھارتی میڈیا نے زندہ بھارتی جوڑے کی پرانی تصاویر کو مبینہ طور پر ہلاک افراد کے ساتھ منسوب کیا۔
جوڑے کا ردعمل
اس حوالے سے ویڈیو میں نظر آنے والی لڑکی نے سوشل میڈیا پر جاری ویڈیو میں کہا کہ "ہم زندہ ہیں، معلوم نہیں ہماری تصاویر کو بھارتی میڈیا پر کیوں چلایا جا رہا ہے۔" بھارتی جوڑے نے اپنے بیان میں کہا کہ "ہماری تصاویر کو نیول آفیسر اور ان کی اہلیہ کے طور پر دکھایا جا رہا ہے، جو سمجھ سے بالاتر ہے۔"