پہلگام فالس فلیگ آپریشن کے بعد بھارت کا ایک اور مذموم منصوبہ بے نقاب

بھارت کا نیا منصوبہ

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پہلگام فالس فلیگ آپریشن کے بعد بھارت کا ایک اور مذموم اور خطرناک منصوبہ بے نقاب ہوگیا، پہلگام میں فالس فلیگ آپریشن کے بے نقاب ہونے پر بھارت نے نیا ڈرامہ رچانے کا منصوبہ بنا لیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: موٹروے پولیس ایم ٹو کی بروقت کارروائی، فینس کٹنگ اور درخت چوری میں ملوث 4ملزمان گرفتار

پاکستانی قیدیوں کا استعمال

نجی ٹی وی دنیا نیوز نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ 2003ء سے بھارتی جیلوں میں قید 56 بے گناہ پاکستانیوں کو استعمال کرنے کا بھارتی منصوبہ بے نقاب ہوا ہے۔ 56 بے گناہ قیدیوں میں زیادہ تر ماہی گیر اور غلطی سے ایل او سی پار کرنے والے شامل ہیں اور بھارت تشدد کے ذریعے ان 56 قیدیوں کو اپنے مذموم مقاصد کے لیے استعمال کر سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: نہ تو افواج پاکستان کے لیے حمایت مانگی گئی اور نہ ہی عمران خان کو ڈیل آفر کی گئی، کامران شاہد کے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ

تشدد اور جعلی مقابلے

ذرائع کا کہنا تھا کہ بھارت پاکستانی قیدیوں سے تشدد کے ذریعے زبر دستی پاکستان کے خلاف زہر اگلوا سکتا ہے، ان قیدیوں کو جعلی مقابلے میں شہید کر کے دہشت گرد ظاہر کیا جا سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: راولپنڈی ٹیسٹ: ٹکٹوں کے حوالے سے شائقین کرکٹ کیلئے اچھی خبر

ماضی کے واقعات

ذرائع کے مطابق، اس سے قبل ضیاء مصطفیٰ نامی پاکستانی شہری کو جنوری 2003 سے بھارتی خفیہ ایجنسیوں نے جبری وغیرقانونی حراست میں رکھا تھا، ضیاء مصطفیٰ کو اکتوبر 2021 میں بھارتی خفیہ ایجنسیوں نے جعلی مقابلے میں شہید کر دیا تھا۔ اسی طرح محمد علی حسن کو بھی 27 اکتوبر 2006 سے بھارتی خفیہ ایجنسیوں نے جبری و غیرقانونی قید میں رکھا تھا، محمد علی حسن کو بھی اگست 2022 میں میجر جعلی مقابلے میں شہید کر دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان نے ساری زندگی لگا کر جس قیادت کو تیار کیا وہ سہمی ہوئی ہے،اطہر کاظمی

جبری قید کے شکار افراد

جن پاکستانیوں کو بھارتی خفیہ ایجنسیوں نے جبری و غیرقانونی طور پر قید کر رکھا ہے ان میں درج ذیل شامل ہیں:

  • محمد ریاض (25 جون 1999)
  • ملتان کے محمد عبداللہ مکی (8 اگست 2002)
  • تفہیم اکمل ہاشمی (28 جولائی 2006)
  • ظفر اقبال (11 اگست 2007)
  • عبد الرزاق شفیق (نومبر 2010)
  • نوید الرحمن (17 اپریل 2013)
  • محمد عباس (12 مارچ 2013)
  • صدیق احمد (7 نومبر 2014)
  • محمد زبیر (14 جنوری 2015)
  • عبد الرحمن (15 مئی 2015)
  • سجاد بلوچ (14 جولائی 2015)
  • وقاص منظور (2015)
  • نوید احمد (2015)
  • محمد عاطف (7 فروری 2016)
  • حنظلہ (20 جون 2016)
  • ذبیح اللہ (22 مارچ 2018)
  • محمد وقار (اپریل 2019)
  • اماد اللہ عرف بابر پترا (26 ستمبر 2021)

اسی طرح دیگر قیدیوں کے نام شامل ہیں جن کو بھارتی خفیہ ایجنسیوں نے جبری و غیرقانونی قید میں رکھا ہے:

بھارت کی ممکنہ جارحیت

ذرائع کے مطابق بھارت بالا کوٹ طرز پر نام نہاد دہشت گرد کیمپوں کا بیانیہ بنا کر حملہ کرسکتا ہے؛ تاہم پاکستان کسی بھی بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کی مکمل صلاحیت رکھتا ہے۔

Categories: قومی

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...