لاہور ڈویژن میں 120 مستحق جوڑوں کی اجتماعی شادیوں کی تقریب، “دھی رانی پروگرام کمزور طبقے کی خوشیوں کا ضامن بن چکا ہے: سہیل شوکت بٹ”

دھی رانی پروگرام کا دوسرا مرحلہ
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے عوام دوست ویژن کے تحت "دھی رانی پروگرام" کے دوسرے مرحلے کے سلسلے میں لاہور ڈویژن میں 120 مستحق جوڑوں کی اجتماعی شادیوں کی ایک شاندار، رنگا رنگ اور پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: ایرانی سپریم لیڈر خامنہ ای کو ممکنہ قاتلانہ حملے کا خدشہ، زیر زمین پناہ گاہ میں منتقل
تقریب کی تفصیلات
اس تقریب کا اہتمام محکمہ سوشل ویلفیئر و بیت المال پنجاب نے کیا، جس میں صوبائی وزیر برائے سوشل ویلفیئر و بیت المال سہیل شوکت بٹ مہمانِ خصوصی تھے۔ تقریب میں ڈاکٹر علی ایاز صادق، سیکرٹری سوشل ویلفیئر جاوید اختر محمود، ڈی جی سوشل ویلفیئر طارق قریشی اور دیگر اعلیٰ حکام نے بھی شرکت کی۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت 10 مئی کی شکست فاش کو قیامت تک یاد رکھے گا: وزیر اعظم کا مری روڈ انٹر چینج جناح سکوائر کے افتتاح پر خطاب
شادیوں کا انعقاد
تقریب میں لاہور سے 55، قصور سے 24، شیخوپورہ سے 35 اور ننکانہ صاحب سے 9 جوڑوں کی شادیاں انجام پائیں۔ خاص بات یہ رہی کہ دھی رانی پروگرام میں ایک معذور جوڑا اور چھ مسیحی جوڑے بھی شامل تھے، جو اس پروگرام کے بین المذاہب ہم آہنگی اور سماجی جذبے کی عکاسی کرتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ کے پی کو قومی جرگے سے بات چیت کا اختیار مل گیا
مالی امداد کی فراہمی
حکومت پنجاب کی جانب سے ہر جوڑے کو 2 لاکھ 22 ہزار روپے مالیت کی مالی امداد فراہم کی گئی۔ تقریب میں نوبیاہتا جوڑوں کا روایتی استقبال، ثقافتی رقص، موسیقی اور والہانہ ماحول نے تقریب کو یادگار بنا دیا۔
یہ بھی پڑھیں: جہاز دریائے نیل کیساتھ ساتھ اسوان کی طرف روانہ ہوا۔ نیچے کرناک مندر کے کھنڈرات اور بادشاہوں اور ملکاؤں کی وادیاں دھوپ میں چمکتی نظر آ رہی تھیں
صوبائی وزیر کا خطاب
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر سہیل شوکت بٹ نے کہا "دھی رانی پروگرام وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا ایک غریب پرور اور تاریخی اقدام ہے، جو معاشرے کے کمزور طبقے کی خوشیوں کا ضامن بن چکا ہے۔ مریم نواز نے پنجاب کے والدین کی حقیقی بیٹی ہونے کا ثبوت دیا ہے اور ثابت کیا ہے کہ وہ پنجاب کی دھی رانیوں کے خوابوں کو پورا کرنے والی وزیراعلیٰ ہیں۔ 28 اپریل تک ہم ان شاءاللہ 3000 اجتماعی شادیوں کا ہدف مکمل کر لیں گے، اور آئندہ مالی سال 2025-26 میں دھی رانی پروگرام کا دائرہ 3000 سے بڑھا کر 5000 شادیوں تک وسیع کر دیا جائے گا۔ یہ پروگرام والدین کا معاشی بوجھ کم کرنے اور بیٹیوں کی عزت افزائی کا مؤثر ذریعہ ہے۔"
یہ بھی پڑھیں: غزہ پر اسرائیل کا حملہ، 28 فلسطینی شہید
ریاستِ مدینہ کا عملی نمونہ
صوبائی وزیر نے دھی رانی پروگرام کو ریاستِ مدینہ کے فلاحی تصور کا عملی نمونہ قرار دیا اور کہا کہ یہ پروگرام سماجی و طبقاتی ناہمواریوں کے خاتمے میں کلیدی کردار ادا کر رہا ہے۔ تاریخ میں پہلی مرتبہ اتنے وسیع پیمانے پر اجتماعی شادیوں کا پروگرام ترتیب دیا گیا ہے، جس سے صرف مسلمان ہی نہیں بلکہ دوسرے مذاہب کے مستحق خاندان بھی مستفید ہو رہے ہیں۔ دھی رانی پروگرام صرف شادیوں کا سلسلہ نہیں بلکہ یہ وزیراعلیٰ پنجاب کی طرف سے ایک ویلفیئر ریاست کی عملی تصویر ہے۔ جو بھی ریاست مدینہ کا تصور دیکھنا چاہتا ہے، وہ دھی رانی پروگرام کو دیکھے۔
شرکاء کا وزیر اعلیٰ کا شکریہ
شرکاء اور والدین نے شاندار انتظامات پر وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کیا اور اس تاریخی عوامی فلاحی اقدام کو سراہا۔