عالیہ حمزہ کو پانچ روز بعد جیل سے رہا کر دیا گیا

عالیہ حمزہ کی رہائی
جہلم(ڈیلی پاکستان آن لائن) تحریک انصاف کی چیف آرگنائزر عالیہ حمزہ کی جہلم جیل سے پانچ روز بعد رہائی مل گئی۔
یہ بھی پڑھیں: گجرات؛ مونس الٰہی کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی منسوخ کرنے کیلئے دائر درخواست خارج
پولیس کی موجودگی
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق پولیس کی بھاری نفری جیل کے باہر موجود رہی، عالیہ حمزہ جیل کے اندر سے ہی پرائیویٹ گاڑی میں بیٹھ کر لاہور کے لئے روانہ ہوگئیں، عالیہ حمزہ کی گزشتہ روز عدالت سے ضمانت منظور ہوئی تھی۔
گرفتاری کی تفصیلات
واضح رہے کہ عالیہ حمزہ کو 18 اپریل کو تھانہ ایئرپورٹ میں درج مقدمے میں گرفتار کیا گیا تھا اور 19 اپریل کو عالیہ حمزہ کو جوڈیشل ریمانڈ پر جہلم جیل منتقل کیا گیا تھا。