نیرج چوپڑا بھارتی میڈیا اور عوام سے ڈر کر سپورٹس مین سپرٹ بھول گئے، ارشد ندیم کو دعوت دینے پر وضاحتیں دینے پر مجبور

نیرج چوپڑا کی وضاحت

نئی دہلی (ویب ڈیسک) بھارتی اولمپئن جیولین تھرور نیرج چوپڑا بھارتی میڈیا اور عوام سے ڈر کر سپورٹس مین سپرٹ کا مظاہرہ کرنا ہی بھول گئے، ارشد ندیم کو دعوت دینے کی وضاحت کرنے لگ گئے۔

یہ بھی پڑھیں: جیل میں قیدیوں کی ملاقات میں سیاسی گفتگو پر پابندی کالعدم قرار کا فیصلہ فوری معطل کرنے کی استدعا مسترد

ارشد ندیم کی معذرت

روزنامہ "جنگ" کے مطابق نیرج چوپڑا نے اولمپک گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم کو بنگلورو کے جیولین تھرو ایونٹ کے لیے خود ہی مدعو کیا جس پر 2 روز قبل پاکستان کے ارشد ندیم نے اپنے مصروف شیڈول کی وجہ سے ایونٹ میں شرکت سے معذرت کی تھی۔ ارشد ندیم نے ایشیئن ایتھلیٹکس چیمپئن شپ کی وجہ سے بھارت جانے سے معذرت کی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: راولپنڈی میں غیرت کے نام پر لڑکی کا قتل، سابق وائس چیئرمین، مدعی مقدمہ سمیت 4ملزم گرفتار

سوشل میڈیا پر وضاحت

اب پہلگام کے واقعے کے بعد نیرج چوپڑا سوشل میڈیا پر ارشد ندیم کو دعوت دینے کے معاملے کی وضاحت کر رہے ہیں اور انہوں نے بھارتیوں کی ہمدردیاں حاصل کرنے کے لیے پہلگام واقعے کی مذمت کی اور اسے تکلیف دہ قرار دیا ہے۔ نیرج چوپڑا نے کہا ہے کہ ارشد ندیم کو ایونٹ کی دعوت پہلگام کے واقعے سے بہت پہلے دی گئی تھی، میں اپنے الفاظ پر قائم رہنے والا شخص ہوں لیکن اس کا مطلب یہ نہیں کہ کچھ غلط ہو تو خاموش رہوں گا۔

یہ بھی پڑھیں: میں تصدیق کر سکتا ہوں کہ سوڈان سے ہمارا دفاعی معاہدہ ہونے جا رہا ہے، دفاعی تجزیہ کار خالد چشتی

تبصروں کا اثر

ان کا کہنا ہے کہ نیرج چوپڑا کلاسک کے لیے ارشد ندیم کو دعوت دینے کے فیصلے پر بہت کچھ کہا جا رہا ہے، اس حوالے سے بہت کچھ غلط کہا گیا اور نفرت کا اظہار کیا گیا۔ ارشد ندیم کو دعوت ایک ایتھلیٹ کی دوسرے ایتھلیٹ کو دعوت تھی۔ 48 گھنٹوں میں جو کچھ ہوا ہے اس کے بعد ارشد ندیم کی این سی کلاسک میں شرکت کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، ملک اور اس کا مفاد سب سے پہلے ہے۔

معلومات

واضح رہے کہ نیرج چوپڑا کلاسک 22 مئی سے بنگلورو میں شیڈول ہے اور ارشد ندیم پہلے ہی ایشیئن ایتھلیٹکس چیمپئن شپ کا شیڈول طے کر چکے ہیں۔ یاد رہے کہ ارشد ندیم نے نیرج چوپڑا کا دعوت پر شکریہ ادا کیا تھا اور مصروف شیڈول کی وجہ سے معذرت کر لی تھی۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...