سینیٹ: بھارتی جارحیت کے خلاف قرارداد متفقہ طور پر منظور
سینیٹ کی قرارداد کا منظور ہونا
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) سینیٹ نے حالیہ بھارتی جارحیت کے خلاف قرارداد متفقہ طور پر منظور کر لی۔
یہ بھی پڑھیں: حکومت نے رواں مالی سال کے پہلے پانچ ماہ میں 858 ارب روپے قرض لے لیا
اجلاس کی تفصیلات
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی کی سربراہی میں سینیٹ کا اجلاس ہوا جس میں نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے حالیہ بھارتی جارحیت کے خلاف قرارداد پیش کی، جسے ایوان بالا نے متفقہ طور پر منظور کر لیا۔
قرارداد کا متن
قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کو پہلگام واقعے سے جوڑنے کے الزامات مسترد کرتے ہیں، بھارتی حکومت بدنیتی پر مبنی مہم چلا رہی ہے، بھارت کو دوسرے ممالک بشمول پاکستان میں دہشت گردی پر قابل احتساب ٹھہرایا جائے، پاکستان کشمیر کی حمایت جاری رکھے گا۔








