بنگلہ دیش نے پی ایس ایل کے لیے ناہید کو اسکواڈ سے ریلیز کردیا
بنگلا دیش کا اہم فیصلہ
ڈھاکہ(ڈیلی پاکستان آن لائن) بنگلا دیش نے ایچ بی ایل پی ایس ایل کیلیے فاسٹ بولر ناہید رانا کو ٹیسٹ اسکواڈ سے ریلیز کردیا۔
یہ بھی پڑھیں: امریکی محکمہ خارجہ کے امریکہ میں مقیم 1350 سے زائد ملازمین کی برطرفی کا عمل شروع
پشاور زلمی کی شمولیت
نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق ناہید رانا کی خدمات پشاور زلمی نے حاصل کی ہیں، پہلے سے ہی طے تھا کہ وہ پہلا ٹیسٹ کھیلنے کے بعد پی ایس ایل جوائن کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں: جو بھی بنا اجازت حج پر گیا تو اسے ۔۔۔ امارات نے سخت ترین حکم جاری کر دیا
سکواڈ میں تبدیلی
دوسری جانب سلہٹ میں زمبابوے سے پہلے میچ میں شکست کے بعد سکواڈ میں ذاکر حسین کی جگہ انعم الحق کو شامل کیا گیا ہے، وہ 3 برس بعد کوئی ٹیسٹ کھیلیں گے۔ ان کا انتخاب حالیہ فارم کی وجہ سے کیا گیا، وہ جاری ڈھاکا پریمیئر لیگ میں ٹاپ سکورر ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: 2021 میں دوحہ معاہدے میں طالبان نے امریکا کے ساتھ مذاکرات کیے، لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری
انعم الحق کی شاندار فارم
انعم رواں سیزن میں اب تک اس 50 اوورز کی لیگ میں 4 سنچریاں سکور کرچکے ہیں جس میں سے 3 ناقابل شکست ہیں۔
تنویر الاسلام کی شمولیت
دوسری جانب ناہید رانا کی جگہ سکواڈ میں لیفٹ آرم اسپنر تنویر الاسلام شامل ہوں گے، انہوں نے اب تک اپنے کیریئر کے 41 فرسٹ کلاس میچز میں 27.06 کی اوسط سے 134 وکٹیں لی ہیں۔








