بھارت، پہلگام فالس فلیگ کا پردہ چاک کرنے پر آسام کا مسلمان رکن قانون ساز اسمبلی گرفتار

پہلگام فالس فلیگ کی حقیقت
نئی دہلی (آئی این پی) مقبوضہ کشمیر میں پہلگام فالس فلیگ کا پردہ چاک کرنے پر آسام کے مسلمان رکن قانون ساز اسمبلی وک گرفتار کرلیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: چیمپینز ٹرافی، پاکستان اور بھارت کے درمیان مجوزہ معاہدے کی تفصیلات سامنے آگئیں
آسام کے رکن اسمبلی کی گرفتاری
بھارت کے پہلگام فالس فلیگ آپریشن سے مزید پردے اٹھنا شروع ہو گئے۔ اس سلسلے میں مودی سرکار کے منصوبوں کا پردہ چاک کرنے پر آسام کے مسلمان رکن قانون ساز اسمبلی کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ میڈیارپورٹس کے مطابق مودی سرکار نے پہلگام واقعے کی سچائی بیان کرنے پر مسلمان رکن قانون ساز اسمبلی (ایم ایل اے) امین الاسلام کو گرفتار کرلیا۔
یہ بھی پڑھیں: صحافی کالونی فیز ٹو کے الاٹمنٹ فارمز جاری، اپنے وعدے میں سرخرو ہوئے: صدر لاہور پریس کلب ارشد انصار ی کا تقریب سے خطاب
امین الاسلام کی رائے
امین الاسلام نے کہا کہ پہلگام حملہ بھارتی حکومت ہی کی سازش ہے، جس پر پولیس نے انہیں گرفتار کیا۔
سیاسی پس منظر
واضح رہے کہ امین الاسلام کا تعلق آسام کی سیاسی جماعت آل انڈیا یونائیٹڈ ڈیموکریٹک فرنٹ سے ہے۔ آسام پولیس اور مودی سرکار سے امین الاسلام کا سچ برداشت نہیں ہو سکا۔ سیاسی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ پہلگام فالس فلیگ آپریشن کے حوالے سے اب حقائق سامنے آنے لگے ہیں۔ مودی سرکار نے ہمیشہ کی طرح مسلمانوں کو نشانے پر رکھا ہوا ہے۔ آسام کے ایم ایل اے کا سچ بولنا آغاز ہے، مزید لوگ مودی کے جھوٹ کا پردہ چاک کریں گے۔