مقبوضہ کشمیر میں غیر مقامیوں کو ڈومیسائل دینے کے خلاف مکمل ہڑتال
مقبوضہ کشمیر میں ہڑتال
سری نگر(ڈیلی پاکستان آن لائن ) بھارت کے متنازع وقف ترمیمی قانون اور غیرمقامیوں کو ڈومیسائل دینے کے خلاف مقبوضہ کشمیر میں مکمل ہڑتال کی جارہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کسی کو پنجاب کے لوگوں کی طرف میلی آنکھ سے نہیں دیکھنے دوں گی، اگر صوبے پر کوئی انگلی اٹھے گی تو توڑ دوں گی، وزیراعلیٰ مریم نواز
حریت کانفرنس کی کال
نجی ٹی وی جیونیوز نے کشمیر میڈیاسروس کے حوالے سے بتایا کہ متنازع وقف ترمیمی قانون اور غیرمقامیوں کو ڈومیسائل دینے کے خلاف مقبوضہ وادی میں ہڑتال حریت کانفرنس کی کال پر کی جارہی ہے جبکہ مودی حکومت کے مذموم منصوبوں کے خلاف سری نگر میں احتجاجی مارچ کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت عالمی محاذ پر تنہا، امریکی جریدے فارن افیئرز نے بھی مودی کی انتہا پسند پالیسیوں اور سفارتی ناکامیوں پر سنگین سوالات اٹھا دیئے
حریت کانفرنس کی تشویش
حریت کانفرنس کا کہنا ہے کہ وقف ترمیمی قانون کشمیری اور بھارتی مسلمانوں کے سیاسی، مذہبی اور سماجی تشخص پر حملہ ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستانی شوبز انڈسٹری میں جاری حالیہ ہراسانی کے تنازع پر ہانیہ عامر کا مؤقف
بھارتی حکومت کی کوششیں
حریت کانفرنس کا کہنا ہے کہ بھارت فالس فلیگ آپریشنوں کے ذریعے تحریک آزادی کو بدنام کرنے کی کوشش کر رہا ہے مگر بھارت اپنے مذموم منصوبوں میں کبھی کامیاب نہیں ہوگا، عالمی برادری اقوام متحدہ کی قراردادوں اور سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزیوں پر بھارت کا محاسبہ کرے۔
اقوام متحدہ سے مطالبات
حریت کانفرنس نے اپنے بیان میں مطالبہ کیا کہ اقوام متحدہ پہلگام حملے سمیت قتل عام کے تمام واقعات کی تحقیقات کے لئے ٹیم مقبوضہ کشمیر بھیجے۔ حق خودارادیت کے منصفانہ مطالبے پر بھارتی حکومت مظلوم لوگوں کو نشانہ بنا کر خاموش کرا رہی ہے، کشمیری اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق استصواب رائے کے اپنے جائز مطالبے کو جاری رکھیں گے۔








