عمران خان حملہ کیس: مرکزی ملزم کو دو بار عمر قید اور جرمانے کا حکم
گوجرانوالہ کی انسداد دہشتگردی عدالت کا فیصلہ
گوجرانوالہ(ڈیلی پاکستان آن لائن) انسداد دہشتگردی عدالت نے بانی چیئرمین تحریک انصاف(پی ٹی آئی) حملہ کیس کے مرکزی ملزم کو 2 بار عمر قید اور جرمانے کی سزا سنا دی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان اسٹاک مارکیٹ تاریخی بلندیوں پر، ایک لاکھ 60 ہزار پوائنٹس کی حد بھی عبور
سی این این رپورٹ کے مطابق فیصلہ
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق گوجرانوالہ کی انسداد دہشتگردی عدالت نے بانی پی ٹی آئی حملہ کیس کا محفوظ فیصلہ سنایا، مرکزی ملزم کو اقدام قتل اور دہشتگردی کی دفعات کے تحت الگ الگ عمر قید کی سزا سنائی ہے۔ ملزم کو 5 لاکھ روپے جرمانہ بھی کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: جنوب مشرقی ایشیا میں بارشوں، طوفان اور سیلاب نے تباہی مچادی، انڈونیشیا 442، تھائی لینڈ 162، سری لنکا میں 212 افراد ہلاک
دیگر ملزمان کی حیثیت
عدالت نے اس کیس میں نامزد دیگر 2 ملزمان وقاص اور طیب کو باعزت بری کردیا ہے۔ عدالت نے اپنے فیصلے میں فائرنگ سے جاں بحق معظم کو قتل کرنے کے جرم میں ایک مرتبہ عمر قید اور دہشت گردی ایکٹ کا جرم ثابت ہونے پر ایک مرتبہ عمر قید کی سزا سنائی گئی جبکہ چار افراد کو زخمی کرنے کے جرم میں مجرم نوید کو تین سے پانچ سال تک قید کی سزا سنائی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: یورپ میں ٹیکسٹائل کارخانوں پر قبضے کی جنگ، اٹلی میں چینی جوڑے کو گولیاں مار کر قتل کردیا گیا
مالی جرمانہ
مجرم نوید پر پانچ لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کیا گیا، سزافائرنگ سے زخمی ہونے والے بانی پی ٹی آئی کے الزام میں ملزمان کو سنائی۔ مقدمہ میں بانی پی ٹی آئی کا حق صفائی ختم کر دیا گیا، مقدمہ کے زخمی گواہ بانی پی ٹی آئی کی پیروی پر حق صفائی ختم کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: سابق ریئلٹی سٹار ڈائمنڈ ٹینکرڈ کی وال مارٹ میں لڑکی پر حملے اور چوری کے الزام میں گرفتاری و رہائی
عدالتی کارروائی
دوران سماعت عدالت نے بانی پی ٹی آئی کو آٹھ مرتبہ بطور زخمی گواہ بیان ریکارڈ کروانے کا حکم دیا، عمران خان کو متعدد بار اڈیالہ جیل سے ویڈیو لنک پر بھی پیش ہونے کا حکم دیا گیا، عدالت نے بار بار حکم کے باوجود بانی پی ٹی آئی نے بطور زخمی گواہ بیان ریکارڈ نہیں کرایا۔
مقدمہ کی تفصیلات
واضح رہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان پر قاتلانہ حملہ کا مقدمہ تھانہ سٹی وزیر آباد میں درج کیا گیا تھا، مقدمہ سب انسپکٹر عامر شہزاد کی مدعیت میں سات نومبر 2022 کو درج ہوا تھا۔








