پہلگام فالس فلیگ آپریشن: مودی سرکار پھر بے نقاب، مسلم دشمنی مہم پر ہندو بھی چیخ اٹھے، ویڈیو میں سچ سامنے آ گیا
پہلگام فالس فلیگ: مودی سرکار کی بے نقابی
لاہور (طیبہ بخاری سے) پہلگام فالس فلیگ/ مودی سرکار پھر بے نقاب، مودی کی مسلم دشمنی مہم، اپنے ہی لوگ چیخ اٹھے۔
یہ بھی پڑھیں: پرواز کے دوران ایک مسافر کی دروازہ کھولنے کی کوشش، اسے قابو کیا تو دوسرے مسافر نے ایسی حرکت کردی کہ پولیس حرکت میں آ گئی۔
حملے کے بعد کی صورتحال

تفصیلات کے مطابق، پہلگام حملے کے فالس فلیگ آپریشن کے بعد بی جے پی کی نفرت انگیز سیاست کھل کر سامنے آگئی ہے۔ ہندو مسلم فساد کو ہوا دے کر مودی سرکار مسلمانوں کے حقوق سلب کرنے میں مصروف ہے۔ مقبوضہ کشمیر میں مسلمانوں کو بدنام کر کے ان کے گھروں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ اتراکھنڈ میں بلڈوزر کے ذریعے متعدد مساجد اور گھر مسمار کر دیئے گئے ہیں۔ دہشتگردی کا جھوٹا لیبل لگا کر مقبوضہ کشمیر میں سینکڑوں مسلمانوں کے گھر مسمار کر دیئے گئے۔
یہ بھی پڑھیں: کیا رابی پیرزادہ نے نکاح کرلیا؟ تصاویر وائرل، سوشل میڈیا پر مبارکباد کا سلسلہ جاری
بھارتی عوام کا ردعمل
دوسری جانب، بھارتی عوام نے مودی کا نفرت انگیز بیانیہ مسترد کر دیا ہے۔ پہلگام حملے کے دوران بھارتی سیاحوں نے مقبوضہ کشمیر کے مسلمانوں کے اچھے رویئے کی تعریف کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: جب کپتان نے کہا آپ کل ڈیبیو کریں گے تو ساری رات خوشی سے نیند نہیں آئی ، سپنر آصف آفریدی
انسانیت کی مثال
ایک ہندو بھارتی سیاح نے سوشل میڈیا پر موجود ویڈیو میں اعتراف کیا کہ پہلگام حملے میں کشمیریوں نے بھارتی سیاحوں کی مدد کر کے انسانیت کی مثال قائم کی۔ مقبوضہ کشمیر کے مسلمانوں نے حملے کے دوران ہماری جان بچائی اور رہنے کو چھت دی۔
سیاسی تجزیہ کاروں کی آراء
دوسری جانب، سیاسی تجزیہ کار کہہ رہے ہیں کہ مودی کا نفرت انگیز بیانیہ بھارتی عوام کے ساتھ ساتھ عالمی سطح پر بھی مسترد کر دیا گیا ہے۔ مذہبی منافرت کو سیاسی طاقت بنانے پر نریندرمودی کو جوابدہ ہونا پڑے گا۔








