سوشل میڈیا پر بھارتی جھوٹے بیانیے کو بدترین شکست، “گودی میڈیا” کی سازش بے نقاب، پاکستانی میڈیا نے منہ توڑ جواب دیدیا، مودی تنقید کی زد میں
بھارتی جھوٹے بیانیے کی شکست
لاہور (طیبہ بخاری سے) بھارتی جھوٹے بیانیے کو بد ترین شکست، پہلگام فالس فلیگ آپریشن، بھارتی میڈیا کی سازش بے نقاب ہو گئی۔

یہ بھی پڑھیں: ڈیلیوری بوائے نے خاتون کی برہنہ ویڈیو بنا کر اس کے شوہر کو بھیج دی
پاکستانی میڈیا کی کامیابی
تفصیلات کے مطابق پاکستانی میڈیا نے بھارتی پروپیگنڈے کا منہ توڑ جواب دیدیا۔ جس کے باعث بھارتی میڈیا پاکستانی میڈیا کی رپورٹنگ سے بوکھلاہٹ کا شکار ہو گیا۔ "انڈیا ٹو ڈے" نے اعتراف کیا کہ پاکستانی ڈیجیٹل وار فیئر نے بھارتی پروپیگنڈے کو روند ڈالا۔

یہ بھی پڑھیں: حضرت امیر خسروؒ کے عرس میں شرکت کیلئے 188 پاکستانی زائرین کو ویزے جاری
سوشل میڈیا پر بھارتی بیانیے کی ناکامی
بھارتی میڈیا نے پاکستانی میڈیا پر الزام لگایا کہ فالس فلیگ کا ڈرامہ رچا کر پاکستان عالمی برادری کی ہمدردی بٹورنا چاہتا ہے۔ جبکہ حقیقت یہ ہے کہ الیکٹرانک میڈیا کیساتھ ساتھ سوشل میڈیا پر بھی بھارتی بیانیے کو بدترین شکست ہوئی۔ ٹوئیٹر کی ہزاروں سے زائد پوسٹس میں نریندر مودی تنقید کی زد میں آ گئے۔
ہیش ٹیگ #ModiExposed، #IndianFalseFlag، #PahalgamDramaExposed سوشل میڈیا پر ٹاپ ٹرینڈ رہا۔
پاکستانی سوشل میڈیا کا اثر
پاکستانی سوشل میڈیا کی مربوط حکمت عملی بھارت پر بھاری پڑ گئی۔ پاکستانی میڈیا کی جاندار رپورٹنگ سے بھارتی میڈیا کا جھوٹا بیانیہ دفن ہو گیا۔ دنیا کو گمراہ کرنے کی بھارتی میڈیا کی کوشش ناکام ہو گئی۔ متعدد بھارتی صحافیوں نے بھی بھارتی بیانیے کو مسترد کر دیا۔








